167

نواز شریف نے ایرانی صدر کا لاہور ائیرپورٹ پر استقبال کیا اور ملاقات کی

نواز شریف نے ایرانی صدر کا لاہور ائیرپورٹ پر استقبال کیا اور ملاقات کی

نواز شریف نے ایرانی صدر کا لاہور ائیرپورٹ پر استقبال کیا اور ملاقات کی

ایران کے صدر مسعود پزشکیان اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

ایرانی صدر اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں لاہور پہنچے جہاں ائیرپورٹ پر ن لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا استقبال کیا۔ 

ایرانی صدر نے ن لیگ کے صدر نواز شریف سے ملاقات بھی کی، اس موقع پر مریم نواز بھی موجود تھیں۔

بعدازاں مسعود پزشکیان نے لاہور میں مزار اقبال پر حاضری دے کر حکیم الامت کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کر کے علامہ اقبال کی شاعری، فلسفے اور امت کے احیاء کے پیغام کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور ایئرپورٹ اور مزار اقبال پر ایرانی صدر کے ساتھ موجود رہیں۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان لاہور میں مختصر قیام کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

https://youtu.be/18jNqxt6mk0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں