111

پنشن کے لالچ میں بیٹے نے ماں کی لاش 3سال فریزر میں رکھی

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں ایک شخص نے اپنی والدہ کی پنشن وصول کرنے کے لیے اسکی موت کے بعد جسد خاکی کی آخری رسومات ادا کرنے کے بجائے اسےحنوط کرکے ایک بڑےڈیپ فریزر میں بند کرکے چھپادیا، اور تین برس تک آنجہانی ماں کی پنشن وصول کرتا رہا۔

کولکتہ کے ڈپٹی پولیس کمشنر (سائوتھ ویسٹ ڈویژن)نیلنجن بسواس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم سوبھا براتا موجمدارجو کہ اسوقت پچاس کے پیٹھے میں ہے اور بطور لیدر ٹیکنالوجسٹ کام کرتا تھا مگر پانچ برس قبل اس نے ملازمت ترک کردی تھی۔

پولیس نے بدھ کی شب سوبھا براتا موجمدار کو حراست میں لیکر اسکے گھر سے تین برس پرانی حنوط شدہ لاش ایک بہت بڑے ڈیپ فریزر سے برآمد کرلی۔ ملزم کی ماں بینا موجمدار کا انتقال 7 اپریل 2015 کو ہوا تھا۔ لیکن اسکے بیٹے نے پرائیویٹ نرسنگ ہوم سے لاش وصول کرکے اسکے اندرونی اعضا نکال دیئے اور اسے حنوط کرنے والا کیمیائی طریقہ استعمال کرکے اسے آئس کریم اسٹور اور فروزن فوڈاسٹورز میں استعمال کیے جانیوالے کمرشیل ڈیپ فریزر میں محفوظ کردیا

[c5ab_image c5_helper_title=”” c5_title=”” url=”http://www.fsmedianetwork.com/fsmedianetwork_uploads/2018/04/india.jpg” class=”” width=”9999″ height=”9999″ link=”” caption=”” type=”popup” link=”” align=”center” ]

پولیس کے مطابق ملزم کے والد گوپال موجمدار اور والدہ بینا موجمدار، فوڈ کارپوریشن آف انڈیا میں ملازمت کرتے تھے۔ ملزم کے محلے والوں کو شک اسوقت ہوا جب انہوں نے ملزم کے دومنزلہ مکان کے نچلے خالی پورشن میں دوبڑے ڈیپ فریزر رکھے دیکھے اور زیادہ حیرت اس وقت ہوئی کہ یہ دونوں ڈیپ فریزرز چوبیس گھنٹے چلتے تھے۔

ملزم اپنے محلے والوں سے میل جول بھی نہیں رکھتا تھا اور الگ تھلگ رہاکرتاتھا۔ پولیس کےمطابق ملزم اپنی والدہ کا ڈیبٹ کارڈ استعمال کرکے پنشن کی رقم نکال لیا کرتھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی بھی تفتیش کررہے ہیں کہ بینک نے اس پنشن اکاؤنٹ کو تین برس تک زندہ ہونے کا حلف نامہ لیے بغیر کیوں آپریٹ ہونے دیا۔جبکہ پولیس نے ملزم کے ساتھ رہائش پذیر اسکے والد سے بھی کڑی تفتیش کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں