وادی نیلم حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی، 6 کی تلاش جاری 94

وادی نیلم حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی، 6 کی تلاش جاری

وادی نیلم حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی، 6 کی تلاش جاری

آزاد کشمیر: وادی نیلم کے علاقے نالہ جاگراں کے مقام پر سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے میں اب تک 7 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ لاپتہ 6 افراد کی تلاش جاری ہے۔ 

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ نالہ جاگراں میں ڈوبنے والے ایک اور سیاح کی لاش نکال لی گئی جس کے بعد ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  جاں بحق ہونے والوں میں ٹپس کالج فیصل آباد کے 3، ساہیوال میڈیکل کالج کا ایک، ٹریکر کلب کے 2 افراد شامل ہیں۔ 

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ایک شخص کی لاش کی شناخت نہیں کی جا سکی جب کہ حادثے میں لاپتہ ہونے والے 6 افراد کی تلاش جاری ہے جس کے لیے پاکستان آرمی، نیوی، ریسکیو 1122 اور پولیس و دیگر لوگ مصروف عمل ہیں

این ڈی ایم اے کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 11 افراد کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ مظفر آباد منتقل کیا گیا تھا۔ 

پل گرنے کے واقعے پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کی جانب سے مظفرآباد میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے اور متاثرہ خاندانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کنٹرول روم کے فون نمبر 0582220097 پر رابطہ کریں۔

دوسری جانب لاہور میں پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے انفارمیشن سیل قائم کر دیا اور کہا گیا ہے کہ لواحقین معلومات کے لیے اس نمبر پر 99204404-042 رابطہ کرسکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں