وادی نیلم میں پل ٹوٹنے سے 25 سے زائد سیاح ڈوب گئے، 5 کی لاشیں نکال لی گئیں 120

وادی نیلم میں پل ٹوٹنے سے 25 سے زائد سیاح ڈوب گئے، 5 کی لاشیں نکال لی گئیں

وادی نیلم میں پل ٹوٹنے سے 25 سے زائد سیاح ڈوب گئے، 5 کی لاشیں نکال لی گئیں

آزاد کشمیر: وادی نیلم میں نالہ جاگراں کے مقام میں پل ٹوٹنے سے 25 سیاح ڈوب گئے جب کہ 5 کی لاشیں نکال لی گئیں۔

https://www.facebook.com/fsmedianetworkofficial/videos/247272006017686/

پولیس کے مطابق پُل پر 25 سے زائد سیاح تصویریں بنا رہے تھے کہ اچانک پل ٹوٹنے سے تمام سیاح ڈوب گئے تاہم 4 افراد کو بچالیا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

امدادی کارروائیوں میں ریسکیو ٹیموں کے ساتھ پاک آرمی کے جوان بھی شریک ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی میں ڈوبنے والے بیشتر سیاحوں کا تعلق لاہور اور فیصل آباد سے ہے۔

پل گرنے کے واقعے پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے مظفرآباد میں کنٹرول روم قائم کردیا اور متاثرہ خاندانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کنٹرول روم کے فون نمبر 0582220097 پر رابطہ کریں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے واقعے کے بعد ڈپٹی کمشنر نیلم کو ٹیلی فون کیا اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی جب کہ انہوں نے واقعے کی فوری رپورٹ بھی طلب کرلی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات اور بد انتظامی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے، امدادی کارروائیوں میں ریسیکو ٹیموں کے ساتھ پاک آرمی بھی مصروف عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں