140

فیصل ممتاز راٹھور ایک ایسا نام ہے جو حویلی کی سیاست میں وحدت، خدمت اور انصاف کی علامت بن چکا ہے،ہدایت اللہ خان

فیصل ممتاز راٹھور ایک ایسا نام ہے جو حویلی کی سیاست میں وحدت، خدمت اور انصاف کی علامت بن چکا ہے،ہدایت اللہ خان

حویلی کہوٹہ (شیخ وحید اقبال بیورو چیف )سوشل میڈیا ضلع حویلی آزاد کشمیر پاکستان پیپلز پارٹی
نائب صدر سوشل میڈیا ضلع حویلی ہدایت اللہ خان آف اسلام آباد نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ
فیصل ممتاز راٹھور ایک ایسا نام ہے جو حویلی کی سیاست میں وحدت، خدمت اور انصاف کی علامت بن چکا ہے۔ انہوں نے اپنے عمل اور کردار سے یہ ثابت کیا کہ قیادت صرف ایک برادری یا گروہ کی نمائندگی کا نام نہیں، بلکہ پورے حلقے کی ذمہ داری ہے۔ فیصل راٹھور نے نہ صرف برادری ازم کی سیاست کو ختم کیا بلکہ اپنے ساتھ چلنے والے 32 سے زائد قبائل کو عزت، وقار اور نمائندگی دی۔ انہوں نے ہر طبقے کو ساتھ لے کر چلنے کا عملی مظاہرہ کیا، اور خاص طور پر اقلیتوں اور گجر برادری کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا، وہ مثالی ہے۔

فیصل راٹھور نے اپنے والد محترم، مرحوم ممتاز حسین راٹھور صاحب کے مشن کو زندہ رکھا، جنہوں نے اپنے وزارت کے دور میں پہلی ملازمت گجر برادری کے فرد کو دے کر برابری اور بھائی چارے کی بنیاد رکھی۔ اسی سوچ کو فیصل راٹھور نے اپنی قیادت میں آگے بڑھایا، جہاں میرٹ، انصاف اور عزت ہر فرد کا حق تسلیم کیا گیا۔

اس کے برعکس مخالف جماعت نے ہمیشہ برادری ازم کو فروغ دیا، میرٹ کو کچلا، اور نالائق افراد کو صرف تعلقات کی بنیاد پر حساس اور اہم عہدوں پر بٹھایا۔ کہوٹہ اسپتال اس کی ایک زندہ مثال ہے، جہاں قابلیت کی بجائے وابستگی کو ترجیح دی گئی۔ مگر فیصل راٹھور نے کبھی کسی مزدور یا غریب کے رزق پر تنقید نہیں کی، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ بھی حویلی کے بیٹے ہیں، ان کا جینا مرنا اسی مٹی سے وابستہ ہے۔

آج اگر پیپلز پارٹی کی حکومت میں کسی غریب کا جائز کام ہو جائے تو مخالف جماعت شور مچاتی ہے۔ ان سے سوال یہ ہے کہ کیا وہ لوگ حویلی کے نہیں؟ کیا انہیں جینے، عزت اور روزگار کا حق نہیں؟ فیصل راٹھور کی سیاست نفرت کی نہیں، اخلاص، شرافت اور خدمت کی سیاست ہے۔ وہ نہ صرف ایک لیڈر ہیں بلکہ ایک ایسے وارث ہیں جو اپنے بزرگوں کی میراث کو عزت، دیانت اور خدمت کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ آج حویلی کی عوام اُن پر فخر کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں