113

کرنل ریٹائرڈ ڈاکٹر عبد الرحمان (ریڈیالوجسٹ) موڑا لوہارا اسلام گڑھ طویل علالت کے بعد سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں انتقال کر گئے

کرنل ریٹائرڈ ڈاکٹر عبد الرحمان (ریڈیالوجسٹ) موڑا لوہارا اسلام گڑھ طویل علالت کے بعد سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں انتقال کر گئے

اسلام گڑھ (جاوید اقبال بٹ سے) کرنل ریٹائرڈ ڈاکٹر عبد الرحمان (ریڈیالوجسٹ) موڑا لوہارا اسلام گڑھ طویل علالت کے بعد سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی، برطانیہ کے شہر اولڈہم میں تدفین کر دی گئی ہےکرنل (ر) عبدالرحمان المعروف ڈاکٹر رحمان 1949 میں موڑا لوہاراں میں چوہدری سردار خان اور صاحب نور کے ہاں پیدا ہوئے۔ وہ (صوفی) محمد جان اور ارشاد بیگم کے چھوٹے بھائی تھے۔ ابتدائی تعلیم انہتائی خستہ حالات میں اکال گڑھ اور میرپور میں حاصل کرنے کے بعد ایف سی کا امتحان میرپور کالج سے پاس کیا۔انہیں ڈھاکہ میڈیکل کالج میں ابھی چند ماہ کا عرصہ ہی ہوا تھا

کہ بنگلہ دیش میں آزادی کی تحریک نے زور پکڑ لیا جس کے نتیجے میں دیگر طلبا کے ساتھ عبدالرحمان کو بھی ڈھاکہ سے نکلنا پڑا۔ بعد میں انہوں نے نشتر میڈیکل کالج ملتان سے ایم بی بی ایس کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد پاکستان فوج کی میڈیکل کور جوائن کر لی ۔ ان کی پہلی تعیناتی کیپٹن ڈاکٹر کی حیثیت میں میرپور کے سی ایم ایچ میں ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے راولپنڈی سے ریڈیالوجی کا کورس مکمل کیا اور پاکستان کے مختلف شہروں میں خدمات سر انجام دی جن میں کراچی، حیدراباد، کوئٹہ، تربیلا، ملتان اور جہلم شامل ہیں۔ پینتیس سال فوج کی سروس کے بعد وہ کرنل کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے

۔ اس کے بعد دس سال میرپور میں پرائیویٹ ہسپتالوں میں ریڈیالوجسٹ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔ ان کا شمار میرپور کے ماہرترین ریڈیالوجسٹوں میں ہوتا تھا۔ چند سال قبل وہ مکمل طور پر ریٹائرڈ ہو کر پہلے انگلینڈ اور پھر سکاٹ لینڈ اپنے بیٹوں کے پاس منتقل ہو گئے تھے ۔ سوگواران میں انہوں نے تین بیٹیاں ، تین بیٹے ، ایک بہن، تین پوتے اور ایک ہوتی چھوڑی ہے۔ میڈیکل کالج میں طالب علمی کے زمانے میں انہوں نے کشمیری طلباء تنظیم جیکفو کے ساتھ وابستگی کے دوران آزادی کا پیغام پاکستان بھر میں طلبا تک پہنچانے میں سرگرم کردار ادا کیا۔ بقول سابق سیکرٹری شوکت مجید ملک ، کرنل رحمان صاحب “بہت نفیس و شفیق انسان، بہترین معالج اور منتظم تھے۔
،اللہ سبحان و تعالی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں