83

مڈ لینڈ ڈاکٹرز ہسپتال ٹنڈالی میں عالمی معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے مفت انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی شروع

مڈ لینڈ ڈاکٹرز ہسپتال ٹنڈالی میں عالمی معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے مفت انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی شروع

مظفرآباد( بیوروچیف)مڈ لینڈ ڈاکٹرز ہسپتال ٹنڈالی میں عالمی معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے مفت انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی شروع کر دی گئی جس کے باعث امراض قلب کے مریضوں کوکارڈک کی بہترین سہولیات میسرآ رہی ہیں۔ گزشتہ روزآزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے والے تین ایسے مریضوں کی اینجیو گرافی اور اینجیو پلاسٹی کی گئی

جو کارڈک ہیلتھ کی شدید تشویش میں مبتلا تھے۔ امراض قلب کے مریضوں کا کامیاب پراسس کے بعد اظہار خیال تھا کہ اگر مڈ لینڈ ڈاکٹرز ہسپتال نہ ہوتا تو وہ انجیو گرافی اورپلاسٹی کے لئے کہاں جاتے ؟ مڈ لین ڈ ڈاکٹرز ہسپتال میں تمام مریضوں کا حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق علاج کیا گیا جس کی بدولت اب وہ صحت یاب ہیں۔مریضوں کا تعلق ضلع باغ اور مظفرآباد سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں