49

اگر حکومت نے ادارے مطلقہ اداروں کے ملازمین کی کرپشن کے لیے بنائے ہوے ہیں تو عوام سے ٹیکس وصولی بند ہونی چاہیے، صداقت مغل

اگر حکومت نے ادارے مطلقہ اداروں کے ملازمین کی کرپشن کے لیے بنائے ہوے ہیں تو عوام سے ٹیکس وصولی بند ہونی چاہیے، صداقت مغل

مظفر آباد (بیورورپورٹ)نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ، میں گزشتہ کئی سال سے کرپشن کی خبریں آ رہی ہیں مگر آزاد کشمیر حکومت کے کسی ذمہ دار یا پھر کرپشن پر نظر رکھنے والے کسی ادارے یا حکومتی ایجنسی نے آج تک اس پر نوٹس نہیں لیا اس کے علاوہ نیلم ڈویلپمنٹ کا ایڈمن افیسر کئی مظلوم اور غریب لوگوں سے ان کو ادارے میں ملازمت دلانے کے نام پر کروڑوں روپیہ ہضم کر چکا ہے نا تو کسی غریب کو آج تک نوکری ملی اور نا ہی اکثر کے پیسہ واپس ملے ریاستی عوام کو بتایا جائے کے یہ نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ عوام کی خدمت کے لیے بنایا گیا ہے

یا پھر عوام کو لوٹنے اور غریب لوگوں کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کے لیے؟؟ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نظریاتی کے مرکزی چیئرمین صداقت مغل کشمیری نے تنظیم کے ہیڈکوارٹر سے اخبارات کے نام جاری پریس رلیز میں کہا کے حکومت وقت سے مطالبہ کرتا ہوں کے نیلم ڈویلپمنٹ کی کرپشن کے مطلق گزشتہ سالوں سے جو خبریں سوشل میڈیا پر تھی ان کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرائی جائے اور ادارے میں کرپشن کرنے والوں ملازمت دینے کے نام پر غریب لوگوں کی رقم لوٹنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی علم میں لائی جائے صداقت مغل کشمیری نے کہا کے نیلم ڈویلپمنٹ کا ایڈمن افیسر گزشتہ کئی سال سے ادارے میں کرپشن کر رہا ہے مگر تعجب ہے کے اس ریاست میں کیا

کوئی ایسا ادارہ نہیں جو اس کرپشن پر نظر رکھے اور کرپٹ عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے صداقت مغل کشمیری نے کہا کے حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کے نیلم کے لوگوں کی فلاح کے لیے بنائے گے ادارے نیلم ڈویلپمنٹ میں کرپشن کرنے والوں اور ادارے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والے ادارے کے کرپشن میں ملوث ملازمین اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف فلفور کاروائی عمل میں لائے بصورت دیگر نیلم کے لوگوں کا استصال ہوتا رہے گا جو نیلم کے لوگ زیادہ دیر برداشت نہیں کریں گے

صداقت مغل کشمیری نے کہا کے ایک طرف ہمیں کہا جاتا ہے کے سنتالیس کو مہاراجہ کے مظالم کے خلاف بغاوت کی مگر آج ہر ادارے بالخصوص نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ، میں حکمرانوں نے چھوٹے چھوٹے مہاراجے بیٹھائے ہوے ہیں جو عوام کا استصال کر رہے ہیں مگر ان کے خلاف قانون خاموش ہے نیلم کے نوجوانوں کو بھی چائے کے نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ، میں کرپشن کرنے والوں کے خلاف آواز بلند کریں اگر پھر بھی حکومت نے کاروائی نا کی تو پھر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نظریاتی لاعمل دے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں