نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن محترمہ مریم نواز کا ایم ٹی بی سی باغ آفس کا دورہ 280

نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن محترمہ مریم نواز کا ایم ٹی بی سی باغ آفس کا دورہ

نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن محترمہ مریم نواز کا ایم ٹی بی سی باغ آفس کا دورہ

باغ(بیورو چیف) نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن محترمہ مریم نواز کا ایم ٹی بی سی آفس کا دورہ اور ایک روزہ قیام ۔اس موقع پر محترمہ مریم نواز نے کمپنی کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ۔انہیں کمپنی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی جسے انہوں نے بے حد سراہا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محترمہ مریم نواز شریف نے کہا کہ میں آزادکشمیر کے انتخابات کے سلسلہ میں پورے آزادکشمیر کا دورہ کر چکی ہوں

لیکن ایم ٹی بی سی جیسا معیاری ادارہ کسی بھی جگہ نہیں دیکھا۔کمپینی کے معیار اور کارکردگی کی بنیاد پر میں نے یہاں ایک روزقیام کیا ہے کہ اس ادارے کو اچھی طرح سمجھ سکوں اور مستقبل میں اس سے مزید بہتر انداز میں حکومتی اشتراک کے ساتھ استفادہ حاصل کیا جا سکے ۔ انہوںنے کہا کہ آزادکشمیر میں بین الاقوامین معیار کی اتنی بڑی آئی ٹی کمپنی دیکھ کر مجھے دلی خوشی ہوئی ہے ۔ ایم ٹی بی سی کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے کہ وہ باغ جیسے علاقہ میں انٹرنیشنل معیار کر برقرار رکھے ہوئے ہے ۔

محترمہ مریم نواز نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر اس نوعیت کے ادارے کے قیام سے جہاں مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں وہیں سیاحت کے فروغ کے لیے بھی یہ کمپنی ایک اہم سنگ میل ثابت ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کمپنی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایم ٹی بی سی یہاں کے لوگوں کے لیے لاتعداد فلاحی منصوبہ جات بھی شروع کیے ہوئے ہے

جو کہ ایک خوش آئند امر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آمدہ انتخابات میں دوبارہ برسراقتدار آکر ایم ٹی بی سی کے تعاون سے یہاں مزید ادارے قائم کرے گی اور ایم ٹی بی سی کے دائرہ اختیار کو وسعت دے گی۔ دریں اثناء محترمہ مریم نواز اور چیرمین ایم ٹی بی سی محمودالحق کی ملاقات ہوی جس میں انہوں نے کمپینی کے معیار, کام اور مقاصد کے حوالہ سے بتایا جسے محترمہ مریم نواز نے بے حد سراہا اور اس میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہویے چیرمین ایم ٹی بی سی محمودالحق کی کاوشوں کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں