نماز عید مرکزی مساجد کے ساتھ ساتھ تمام جامع و دیگرمساجد میں ادا کی جائے گی،وزیراعظم آزادکشمیر 198

نماز عید مرکزی مساجد کے ساتھ ساتھ تمام جامع و دیگرمساجد میں ادا کی جائے گی،وزیراعظم آزادکشمیر

نماز عید مرکزی مساجد کے ساتھ ساتھ تمام جامع و دیگرمساجد میں ادا کی جائے گی،وزیراعظم آزادکشمیر

آزاد کشمیر(بنارس راجپوت )وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی زیر صدارت آزادکشمیر کے تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علما کرام کی نشست میں اہم فیصلے کئے گئے،آزادکشمیر بھر میں ختم القران کی تقاریب کے بجائے صرف دعا ہو گی، اعتکاف بھی کم لوگ بیٹھیں گے،

نماز عید مرکزی مساجد کے ساتھ ساتھ تمام جامع مساجد اور جہاں ضروری ہو دیگر مساجد میں بھی ادا کی جاسکے گی۔ یہاں جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ آزادکشمیر مذہبی رواداری کی بہترین مثال ہے،تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما کرام نے مشکل وقت میں ہماری رہنمائی کی اور بھرپور تعاون کیا۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں طے شدہ

ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔ علما کرام نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں،آزادکشمیر میں بہترین حکومتی اقدامات کی بدولت صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں