195

چیئرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری کامظفرآبادکا تین روزہ دورہ

چیئرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری کامظفرآبادکا تین روزہ دورہ

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)چیئرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری تین روزہ دورہ پر آج مظفرآباد پہنچےدورہ کے دوران آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں شرکت کریں گے جب کہ مظفرآباد میں حبیب کالج کے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے مظفرآباد ثمر ہاوس میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے








اور ثمر ایجوکیشن سینٹرز کے قیام کے حوالے سے مشاورت بھی کریں گے کل شام وادی نیلم کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنے شہید بھانجے کی فاتحہ خوانی کے لیے تربن بھی جائیں گے رات ثمر ہاوس اشکوٹ میں قیام کریں گے اور 20دسمبر کو نیلم کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے




سیاسی سماجی افراد سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور نیلم ویلی میں ثمر ایجوکشن سینٹرز کے قیام کے حوالے سے ان سے مشاورت بھی کریں گے نیلم سے وآپسی کے دوران چیلیانہ میں فاتحہ خوانی کریں گے




اور وآپس ثمر ہاوس مظفرآباد روانہ ہوں گے مظفرآباد میں مختلف سیاسی و سماجی اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں بھی کریں گے رورہ اختتام کرکہ ثمر سراج کراچی کے لیے اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں