سہنسہ کوٹلی آزاد کشمیر جہاں جموں چوک میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ 217

سہنسہ کوٹلی آزاد کشمیر جہاں جموں چوک میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

سہنسہ کوٹلی آزاد کشمیر جہاں جموں چوک میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

احتجاج کی قیادت رہنما پی ٹی آئی چوہدری اخلاق کر رہے تھے. شرکا نے ہاتھوں میں احتجاجی بینر اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کیخلاف اور گرڈ اسٹیشن کے حق میں نعرے درج تھے

کوٹلی آزاد کشمیر (رپورٹ۔ محمد کامران) سہنسہ کوٹلی آزاد کشمیر جہاں جموں چوک میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ سہنسہ کوٹلی آزاد کشمیر میں شرکاء نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ کوٹلی کی تحصیل سہنسہ میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج ریلی نکالی گئی
احتجاج کو عوامی مسائل کا نام دیا گیا جس میں مختلف جماعتوں کے سربراہان اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

ہمارا حق ہمیں دو کے نعرے لگاتے سہنسہ کے عوام گرڈاسٹیشن کے قیام کے لیے سٹرکوں پر نکل آئی، سہنسہ کی مجبوری، گرڈاسٹیشن ہے ضروری کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔

احتجاج کی قیادت رہنما پی ٹی آئی چوہدری اخلاق کر رہے تھے. شرکا نے ہاتھوں میں احتجاجی بینر اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کیخلاف اور گرڈ اسٹیشن کے حق میں نعرے درج تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں