صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان کی سرکٹ ہاؤس راولاکوٹ میں مختلف وفود سے ملاقات 122

صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان کی سرکٹ ہاؤس راولاکوٹ میں مختلف وفود سے ملاقات

صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان کی سرکٹ ہاؤس راولاکوٹ میں مختلف وفود سے ملاقات

صدر ریاست نے پونچھ ڈویژن کے اعلیٰ سیاسی کارکنان سے علاقے میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلاً بریفنگ لی اور اس کے علاوہ ان کے دیگر مسائل بھی سنے۔ انہوں نے حاضرین کو اس بات کی تلقین کی کہ پونچھ کے ترقی کے لیے باہمی اتفاق سے کام لیا جائے اور تمام سٹیک ھولڈ رز کے ساتھ مل کر کام کیا جائے

راولاکوٹ :(ضیاء سرور قریشی)صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان سے سرکٹ ہاؤس راولاکوٹ میں مختلف وفود نے ملاقات کی جس کی قیادت مسلم لیگ (ن) ضلع پونچھ کے صدر اعجاز یوسف نے کی۔
وفد میں سردار عاشق صدر حلقہ 4، سردار وسیم عاشق صدر یوتھ ونگ پونچھ ڈویژن، وجیہ السلام ، محترمہ ریحانہ مسلم لیگ (ن) حلقہ 4، مرتضیٰ صادق اور یوتھ ونگ کے کارکنان بھی شامل تھے۔
صدر ریاست نے پونچھ ڈویژن کے اعلیٰ سیاسی کارکنان سے علاقے میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلاً بریفنگ لی اور اس کے علاوہ ان کے دیگر مسائل بھی سنے۔
انہوں نے حاضرین کو اس بات کی تلقین کی کہ پونچھ کے ترقی کے لیے باہمی اتفاق سے کام لیا جائے اور تمام سٹیک ھولڈ رز کے ساتھ مل کر کام کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جلد راولاکوٹ اور کہوٹہ کو ملانے کے لیے ایک جدید ا یکسپریس وے کی تعمیر کو مکمل کیا جائے گا جس سے تمام لوگوں کو آمد و رفت میں آسانی ہو گی۔
اس موقع پر صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ہمارے لیے یہ باعث فخر بات ہے کہ راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے ممتاز کاروباری شخصیت تنویر الیاس پنجاب کی نگران حکومت میں کابینہ ممبر کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری ایک با صلاحیت قوم ہے جنہوں نے قومی سیاست، بیوروکریسی اور فوج میں اپنے لئے اعلیٰ ترین مقام حاصل کیا ہے۔سیاسی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے صدر آزاد کشمیر نے وفد کو یقین دھانی کروائی کہ جلد اس حوالے سے پیش رفت ہونے کی امید ہے۔
صدر مسعود خان کو ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ انصر یعقوب نے راولاکوٹ میں واٹر اسکیمو ں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ راولاکوٹ میں پانی کے کمی ایک چیلنج ہے جس کے لیے جدید واٹر اسکیموں کو فعال کر کے اس مسئلے پر قابو پا یا جاسکے گا۔
ڈی سی راولاکوٹ نے کہا کہ علی سوجل اور سنگولہ میں موجود پانی کو موثر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے ان واٹر اسکیموں کو فعال کر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے گا۔
صدر آزاد کشمیر کو ضلعی انتظامیہ نے بریفنگ دی جس میں بلخصوص سڑکوں، نکاس آب اور دیگر شہری سہولیات کے منصوبہ جات کا تفصیلا ذکر ہوا۔
صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کو یقینی بناتے ہوئے ان منصوبہ جات کو جلد از جلد عملی شکل دی جائے۔
صدر مسعود خان نے آج راولاکوٹ کے معروف ڈاکٹر محمد جاوید کے والد کی فوتگی پر ان کے  گھرجاکرفاتحہ کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں