153

کشمیری بچی کی حمایت پر کرینہ کپور کو مسلمان سے شادی کا طعنہ

کشمیری بچی کی حمایت پر کرینہ کپور کو مسلمان سے شادی کا طعنہ

مقبوضہ کشمیر میں ایک 8 سالہ مسلمان بچی سے اجتماعی زیادتی اور بہیمانہ قتل کے واقعے کی دنیا بھر میں مذمت کی جارہی ہے اور بالی وڈ سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔

دوسری جانب انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے 8 سالہ آصفہ بانو کے ساتھ ہونے والے ظلم پر آواز بلند کرنے والے اسٹارز پر تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس سے قبل بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا پر تنقید کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کرنے اور بھارتی نہ ہونے کا طعنہ دیا گیا اور اب اس کی زد میں بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان آئی ہیں۔

حال ہی میں کرینہ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں وہ مقبوضہ کشمیر کی بچی آصفہ کی حمایت میں ایک پلے کارڈ اٹھائے نظر آئی تھیں

کرینہ کی اس تصویر پر ایک انتہا پسند ہندو ٹوئٹر صارف ہرش وردھن نے لکھا، ‘کرینہ کو اس بات پر شرم آنی چاہیے کہ ہندو ہونے کے باوجود انہوں نے ایک مسلمان سے شادی کی، ان دونوں کا ایک بچہ بھی ہے، جس کا نام ایک جابر مسلم بادشاہ کے نام پر تیمور رکھا گیا ہے۔’

واضح رہے کہ کرینہ کپور نے اکتوبر 2012 میں سیف علی خان سے شادی کی تھی، ان دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے، جس کا نام تیمور علی خان ہے۔

اس سے قبل بھی کرینہ کو سیف سے شادی اور تیمور کا نام رکھنے کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

https://twitter.com/W_harsh_/status/985165214244057088

ہرش وردھن کی اس ٹوئیٹ کا جواب، فلم ‘ویرے دی ویڈنگ’ میں کرینہ کی ساتھی اداکارہ سوارا بھاسکر نے دیااور لکھا، ‘کرینہ کے بجائے آپ کو اس دنیا میں اپنی موجودگی پر شرم آنی چاہیے، خدا نے آپ کو دماغ دیا تھا، جسے آپ نے نفرت سے بھر دیا، جس کا اظہار آپ اپنے منہ کے ذریعے کرتے ہیں، آپ بھارت اور ہندوؤں کے لیے باعث شرم ہیں۔

ہرش وردھن کی اس ٹوئیٹ کا جواب، فلم ‘ویرے دی ویڈنگ’ میں کرینہ کی ساتھی اداکارہ سوارا بھاسکر نے دیا اور لکھا، ‘کرینہ کے بجائے آپ کو اس دنیا میں اپنی موجودگی پر شرم آنی چاہیے، خدا نے آپ کو دماغ دیا تھا، جسے آپ نے نفرت سے بھر دیا، جس کا اظہار آپ اپنے منہ کے ذریعے کرتے ہیں، آپ بھارت اور ہندوؤں کے لیے باعث شرم ہیں۔

گذشتہ دنوں بھارتی عدالت میں پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ بکروال کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی مذکورہ بچی سے زیادتی اور قتل، اس مسلم کمیونٹی کو علاقے سے نکالنے کی ایک سازش اور سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔

اس ظلم و زیادتی پر عامر خان، انوشکا شرما اور کرینہ کپور سمیت بالی وڈ کے متعدد اسٹارز نے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں