احساس ہنگامی پروگرام کےتحت مربوط نظام کےذریعےغریب عوام کوادائیگیاں کی جارہی ہیں ڈاکٹر ثانیہ نشتر
اسلا م آباد( فائزہ شاہ کاظمی سے)سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاہےکہ احساس ہنگامی پروگرام کے تحت ایک مربوط نظام کے ذریعے غریب عوام کو ادائیگیاں کی جارہی ہیں۔
آج صوابی میں احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد میں فنڈز تقسیم کرنے کے بعد صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احساس ہنگامی پروگرام وزیراعظم عمران خان کی سوچ کا مظہرہے۔