83

خالق کائینات کی رضا مخلوق خدا کی خدمت میں پنہاں ہے

خالق کائینات کی رضا مخلوق خدا کی خدمت میں پنہاں ہے

ابن بھٹکلی
۔ +966562677707

*دکھی انسانیت کی کیسے کیسے خدمت کرتے ہیں دیکھا جائے اور ان سے سیکھ لئے خود انسانیت کی خدمت کی طرف قدم بڑھائیں۔ یاد رکھیں مخلوق خدا کی رضا حاصل کرنے کا بہترین اور آسان طریقہ مخلوق خدا کی خدمت کرنا ہے۔*

*پلک بنت راجکمارموچھل احمدآباد گھرات ھندو گھرانےکی ایک خوبصورت لڑکی جسے اسکے والدین نے بھارت ناٹیم سنگیت سکھایا تھا اور وہ چھوٹی عمر ہی سے خوبصورت آواز میں گایا کرتی تھی۔ وہ نوئے کلاس میں پڑھ رہی تھی استاد سکھارہے تھے اچانک پچھلی بینچ سے ایک لڑکا رونے لگتا ہے۔ استاد کے پوچھنے پر بتاتا ہے کہ میں ایک غریب رکشہ چلانے والے کا بیٹا پوں مجھے دل کا آپریشن ہونا ہے

چھ لاکھ روپئوں کی ضرورت ہے۔ روپیوں کے نہ ملنے سے, میرا آپریشن نہ ہوا تو میں مر جاؤنگا۔ سبھی بچے افسوس کا اظہار کرتے ہیں پلک موچھل بوجھل دل کے ساتھ گھر پہنچتی ہے اپنی امی سے کہتی ہے ل,امی مجھے چھ لاکھ روپیہ چاہئیے میرے ساتھی کلاس فیلو بچے کا دل کا آپریشن ہے اس کی ماں کہتی ہے ہم نے تجھے بھارت ناٹیم سمیت کئی اقسام کے سنگیت سکھائے ہیں بھگوان کی کرپا سے تیری آواز بھی اچھی ہے تم دوست مل کے کوئی چیرٹیبل سنگیت پروگرام رکھواؤ اور تم خود پرفورم کرو اور جو رقم جمع ہو اس بچے کے آپریشن کے لئے دے دو۔ پلک مچھل اسکول اپنے دوستوں سے اور اساتذہ سے صلاح و مشورہ کرتی ہے اور یوں اسکی زندگی کا پہلا سنگیت شو پروگرام منعقد ہوتا ہے

وہ اور اسکے دوست سڑک پر راستوں میں نکل کر پروگرام کے ٹکٹ بیچتے ہیں اور پھر اسکا سنگیت شو شروع ہوتا ہے وہ مسلسل دو گھنٹے تک ھندی وگجراتی مشہور گانوں کو گاتی لوگ خوب محظوظ ہوتے ہیں خوب تالیاں بجتی ہیں پروگرام کے آخر میں وہ خود اسٹیج سے عوام سے مخاطب ہوئے کہتی ہے یہ ٹکٹ لئے جو پروگرام کیا گیا ہے یہ میرے اسکولی دوست کے بائی پاس سرجری کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے ہمیں اور رقم کی ضرورت ہے آپ حضرات بھی اسکے آپریشن کے لئے دل کھول کر مدد کریں۔

اور یوں ٹکٹ و چندہ جمع چھ لاکھ روپئیے وہ اسی اسٹیج سے اس لڑکے کے والدین کے سپرد کرتی پے ۔ یہ سب کاروائی کوئی رپورٹر ریکارڈ کئے, سائبر میڈیا ٹی وی اخبار پر وائرل کردیتا ہے۔ایک چھوٹی بچی کی اتنی بڑی قربانی کی خبر بنگلور کے ایک ہارٹ اسپیشلسٹ دیوی پرکاش شیٹی تک پہنچتی ہے وہ خبر نکال ایمبولینس بھیج اس لڑکے کو بنگلور بلواتے ہیں اور فری میں کامیاب آپریشن کرتے ہیں۔ کچھ دنوں بعد وہ لڑکا صحت یاب ہوئے گجرات واپس آتا ہے اور پورے چھ لاکھ روپئیے پلک مچھل کو شکریہ کے واپس کر دیتا ہے ۔ پلک موچھل وہ رقم کیا کروں اپنے والدین سے پوچھتی ہے

تب اسکے والدین اسے صلاح دیتے ہیں تم بچوں کا فری ہاڑٹ آپریشن نام سے ٹرسٹ قائم کئے, اپنے ٹرسٹ نام سے بنک میں ان چھ لاکھ روپیوں کو فکس ڈپازٹ رکھو اور چونکہ اس سنگیت پروگرام کے بعد میڈیا میں تم کافی معروف ہوچکی ہو اس لئے پریس کانفرنس کئے بچوں کے فری بائی پاس آپریشن اپنے ٹرسٹ کے بارے بتاتے ہوئے عوام سے اس میں امدادی رقوم بھیجنے کی درخواسٹ کرو اور دیکھو لوگ کیسے مدد کرتے ہیں۔ پلک موچھل اپنے والدین کی صلاح مطابق ٹرسٹ قائم کئے میڈیا میں اعلان کرتی ہے وہ ننھی بچی آج 36 سال کی گرہستن عورت ایک کامیاب بالی ووڈ سنگر اور ساتھ ہی ساتھ میوزیکل نائٹ کامیاب سنگر جہاں بن چکی ہے

وہیں وہ بچوں کے اپنے فری بائی پاس آپریشن کے لئے نہ صرف ھند میں بالکہ عالمِی سطح پر مشہور ہوچکی ہے اسکے ٹرسٹ نے اب تک 1,300 بچوں کا فری آپریشن بھی کیا ہے اور اب بھی اسکے ٹرسٹ میں عوامی چندے سے چھ سو کروڑ روپئیے جمع ہیں اور اب بھی ضرورت مند غریب بچوں کا پلک موچھل فری ہارٹ سرجری ٹرسٹ فری میں آپریشن کرواتا ہے۔دیکھئے کیسے اچھے والدین کی اچھی تربیت سے پروان چڑھی ایک چھوٹی سی بچی کا لیا ایک اچھا اور نیک قدم,کیسے چھ سو کروڑ روپیوں والے بچوں کے فری ہارٹ آپریش ٹرسٹ میں تبدیل ہوچکا ہے۔ کسی نے سچ کہا ہے قطرہ قطرہ دریا بنتا ہے*
*میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر*
*لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا*
مجروح سلطان پوری
پلک مچھل (پیدائش 30 مارچ 1992) ایک ہندوستانی پلے بیک گلوکارہ اور گیت نگار ہیں۔ مچھل ہندی فلموں اور دیگر ہندوستانی فلمی صنعتوں میں پلے بیک گلوکار کے طور پر پرفارم کرتی ہیں۔ اس نے ہندی فلموں جیسے کہ ایک تھا ٹائیگر (2012)، عاشقی 2 (2013)، کِک (2014) اور ایکشن جیکسن (2014) پریم رتن دھن پایو (2015) ایم ایس میں اپنی آواز دی ہے۔ دھونی: دی ان ٹولڈ اسٹوری (2016) کابل (2017)، باغی 2 (2018) اور پل پل دل کے پاس (2019)۔ فلم “ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ سٹوری” کے گانے “کون تجھے” کی اس کی پیش کش نے اسے مداحوں کے ساتھ ساتھ میوزک انڈسٹری کی اہم شخصیات سے بھی خوب داد حاصل کی ہے۔ دل کی بیماریوں کے علاج کے لیے مالی امداد کی ضرورت والے بچوں کے لئے اپنے اسٹیج شوز کے ذریعے فنڈز اکٹھا کرکے انسان دوستی کا کام بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں