ترویج دین اسلام یا خدمت خلق سے اپنے خالق کائینات کو راضی کرنے والے۔۔
نقاش نائطی
۔ +966562677707
سعودی عربیہ کے شہر الجبیل الدمام الخبر مصروف معاش چند بھٹکلی فرزندان کی طرف سے، امام بخاری علیہ الرحمہ کی شرح لکھنے والے، مشہور و معروف مورخ محدث عالم و مبلغ دین، فقہ شافع سے تعلق رکھنے والے چودھوین اور پندوریں صدی کے مشہور مصری عالم دین، حضرت امام ابن حجر العسقلانی علیہ الرحمہ کے نام نامی کے ساتھ، آل عرب،آل نائطہ شہر بھٹکل میں بیسوین صدی کے اواخر میں شروع کئے گئے
مشہور و معروف دعوتی ادارہ، مکتبہ ابن حجر العسقلانی و جامع مسجد بخاری علیہ رحمہ، میں21 اپریل 2025 اڈپی سے تشریف لائے،عالم دین الشیخ دکتور پرویز ناخوا عمری مدنی مدظلہ کےساتھ چند ساعتی پروگرام،اس اعتبار سے،اہل بھٹکل کے لئے، ان منٹ نشان کے طور یاد رکھا جائیگا کہ المحترم شیخ الدکتور پرویز ناخوا صاحب حفظہ اللہ جو
جامعہ دارالسلام عمرآباد سے فضیلت بعد اسلامک یونیورسٹی آف مدینہ منورہ سے،اسلامی شریعہ پر بی اے، نیز اسلامی دعوہ پر ایم اے کرنے کے بعد,بالعموم دعوت اسلامی اور بالخصوص(صہوف اولی یا زبر الاولین) والے ہزاروں سالہ آسمانی ویدک سناتن دھرمی ہندستان پر، سنہ 1321 تا 1441 عہد تغلق حکومتی دور میں، اسلامی تہذیب وکلچر کے مظاہر پر، زیر اشراف ڈاکٹر عبدالرزاق حمامی حفظہ اللہ کی سرپرستی میں، دکتور پرویز ناخوا عمری مدنی حفظہ اللہ نے جو مقالہ لکھ کر، اسلامی یونیورسٹی آف مدینہ منورہ کو پیش کیا تھا اس پر اسلامی یونیورسٹی مدینہ منورہ نے انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا ہے۔
اپنے خطاب کے دوران دکتور پرویز ناخوا عمری مدنی حفظہ اللہ نے، اپنے مغربی بنگال گھوڑا راس سفر کی روئیداد بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت انسان کسی بڑے سے بڑے منصوبے پر خلوص نیت کے ساتھ عمل پیرا رہے تو ان کے لئے اس منصوبے کی تکمیل میں رقوم بندوبست بشمول کوئی بھی رکاوٹ مانع نہیں رہتی ہے۔ 900 کے قریب غریب مسلم بستی، پانی سہولیات نہ ہونے کی وجہ پوری مسلم بستی کے مرد و نساء جوان بچے بچیاں تک، پاس کے تالاب و ندی میں نہانے پر مجبور تھے
اپنے درمیاں تعلیمی فقدان کو دور کرنے کا بیڑہ روزانہ مزدور طبقہ انہوں نے خود اٹھایا اور فی جھونپڑی روزانہ کی بنیاد دو روپئیے اس حساب سے ہفتہ کے 15 روپئیے جوڑ جوڑ کر 1953 محترم استاد مولانا محمد علی مرحوم کے قائم کئے مدرسہ سلفیہ گھوڑا راس مغربی بنگال کو، المحترم فضیلہ الشیخ عبدالحمید عبد المعید الفیضی کی سرپرستی میں 2004 از سر نؤشروع کرتے ہوئے، ترقی پزیری کے مختلف مدارج طہ کرنا شروع کیا، آج 21 سال کے مختصر عرصے میں، مختلف دینی و عصری تعلیمی اداروں کی شکل میں، ایک ایسے تناور درخت کی شکل اختیار کرچکا ہے جس کی کرنیں، جامعہ اسلامیہ، مدینہ منورہ تک پہنچتے ہوئے
اور وہاں سے دین اسلام دارلخلافہ حرمین شریفین والے علماء سلف و صالحین کی تربیت و تدریب سرپرستی میں، عالمی سطح ترویج دین اسلام کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ غریبوں کی بستی میں دو روپئیے روزانہ چندہ سے، ترقی پزیری کے مدارج طہ کرتے دارلسلفیہ مدرسہ گھوڑا راس کی تفصیل جاننے کے لئے مندرجہ ذیل لنک کلک کئے تفصیل جان سکتے ہیں اپنے گھروں میں پانی کی قلت سے حمام سے محروم غریبوں کی بستی کی جوان بیٹیاں تک، پاس کے تالاب و ندی میں جو نہانے پر مجبور تھیں اور مرد و زن اختلاط سے بہت سے فتنوں سے دوچار تھیں ۔ انہیں مرد و زن اختلاط غسل فتنہ سے،ایک حد تک انہیں ماورا رکھنے ہی کی نیت سے، دارالھدا اڈپی والوں نے، مغربی بنگال کی مسلم بستی والوں کے ہر گھر کو، کم گہرائی والے صاف پانی کے بورویل جدا جدا بناکے دینے کا ایک عظیم کارخیر منصوبہ شروع کیا ہے
۔ اس کے علاوہ دارالھدا اڈپی والوں کا ایک عظیم منصوبہ اعلی معیاری قرآن پرنٹنگ پریس مجمع حیدر آباد میں قائم کرتے ہوئے، ہندستان کی مختلف زبانوں میں، مستند و معروف ترجمہ والے قرآن مجید طبع کرتے کراتے ہوئے، ہر ہندستانی مسلم گھر میں،انہی کی سمجھنے والی زبان والے قران مجید عام مسلمانوں کے گھروں تک پہنچانے کا عظیم ترتیب دیا ہے۔ مکتبہ ابن ھجر العسقلانی علیہ الرحمہ کے ذمہ داروں نے، اسی وقت کئے اپنے فیصلے سے دارالھدا اڈپی کے ساتھ قدم سے قدم ملائے، نہ صرف مغربی بنگال بورویل منصوبے میں، بالکہ قرآن طبع و توزیع منصوبے میں بھی، دارالھدا اڈپی والوں کے شانہ بشانہ ترویج و تبلیغ دین میں،ممکنہ ساتھ دینے کا عہد کیا ہے۔
اور فلفور 15 بورویل سمیت 5 ہزار کنٹرا انگلش اردو تراجم والے قرآن مجید بھی دارالھدا کے اشتراک سے ابن ھجر العسقلانی ادارہ والوں نے طبع و توزیع کی شروعات کی ہے۔مغربی بنگال گھوڑاراس مسلم بستی میں تعمیر کئے جانے والے بورویل کے تحت معطی حضرات کے مرحومین کے ایصال و ثواب، باقاعدہ نظم والی تختیوں کے ساتھ بنائے جائیں گے۔اگر بھٹکل و اطراف بھٹکل یا کسی بھی علاقےکےمخیر احباب اپنے اعزہ و اقرباء مرحومیں کے ایصال و ثواب کے لئے، نہ صرف بور ویل کھدوا عطیہ کرنا چاہتے ہیں یا اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے اردو انگلش کنڑا ترجمہ والے عمدہ طبع قرآن مجید طبع کروا فی سبیل اللہ توزیع کرنا یا کروانا چاہتے ہیں یا اپنے علاقائی زبان ترجمہ کے ساتھ کم از کم ہزار کاپی طبع و توزیع کروانا چاہتے ہیں، تو مکتبہ ابن حجر العسقلانی کے ذمہ دار
فاروق شاہ بندری پٹیل 9448000010 یا محمد سعید رکن الدین، 9740821099 سے رابطہ قائم کریں۔ کم گہرائی والے صاف پانی بور ویل کے اخراجات 15 ہزار روپئے فلحال اور کنڑا انگلش اردو تراجم والے قرآن مجید طبع کروانے کے اخراجات فی دس کاپی 2،500 روپئیے فلحال طہ پائے ہیں۔
مَثَلُ الَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَهُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ اَنْۢبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِیْ كُلِّ سُنْۢبُلَةٍ مِّائَةُ حَبَّةٍؕ-وَ اللّٰهُ یُضٰعِفُ لِمَنْ یَّشَآءُؕ-وَ اللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ(261)
ترجمہ: کنزالایمان
ان کی کہاوت جو اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اُس دانہ کی طرح جس نے اوگائیں سات بالیں ہر بال میں سو دانے اور اللہ اس سے بھی زیادہ بڑھائے جس کے لیے چاہے اور اللہ وسعت والا علم والا ہے
مخلوق خدا کی مناسب خدمت کئے، خالق کائینات کی رضا تلاشنے والے خوش نصیب