30

آندھرا سیلاب میں پھنسی انسانیت کے لیے مسلم سبحان خان فرشتہ بن گیا

آندھرا سیلاب میں پھنسی انسانیت کے لیے مسلم سبحان خان فرشتہ بن گیا

۔ نقاش نائطی
۔ +966562677707

بھارت و عالم میں جب جب بھی آسمانی آفتیں آتی ہیں تو اس دیش کی پندرہ فیصد مسلم آبادی میں،کوئی نہ کوئی مسلمان یا انیک علاقوں کے مسلمان فرشتہ کا روپ دھارن کئے مصیبت زدہ انسانیت کی خدمت پر معمور ہوجاتے ہیں چاہے وہ 26 جنوری 2001 آئے گجرات کے سب سے بڑے زلزلے میں ہی کیوں نہ ہو ، گجراتی سنگھیوں کےہم مسلمانوں پر، ظلم اور قتل عام باوجود، مسلم ٹوپی داڑھی والوں ہی نے، گجرات بھوکم میں سب سے زیادہ انسانیت کی خدمات کی تھیں۔2022 کورونا وبا دوران، حب دنیا میں سرشار،جب ھندوؤں کی اکثریت بھی اپنے کورونا مہلوکین کے قریب، بیماری لگنے کے ڈر سے، انکے قریب جانے تک سے ڈرتے تھے

تب بھارت کے ہم مسلمانوں نے ہی، گجرات ہو یا ممبئی یا دہلی یوپی ہزاروں،وقت موت و تقدیر پر بھروسہ کئے، ھزاروں ھندوؤں کو کورونا سقم بچانے کے لئے اکسیجن گیس سلنڈر فری تقسیم کروائے اور اپنی مساجد و مدرسوں میں عارضی ہاسپیٹل قائم کئے، ہزاروں ھندوؤں کی جان بچاتے ہوئے،اور مہلوک ھندوؤں کے پارتو شریر کی ھندو رسم رواج کریا کرم کرواتے ہوئے، انسانیت کی خدمت میں صدا دیش کے ہم مسلمان ہی آگے، سب سے آگے ہونے کو ثابت کیا تھا۔ مہان مودی جی کے اچانک دیش پر لاگو کئے گئے

ناعاقبت اندئش،دیش بھر لاک ڈاؤن سے،مختلف ریاستوں کے پرواسی مزدور،دوسری ریاستوں میں جو پھنسےہوئے تھے، ہزاروں کلومیٹر کا انکے گھر گاؤں تک کا سفر اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ پیدل طہ کررہے تھے تو اس کورونا کال رمضان مہینے میں بھی، دیش کے ہم مسلمانوں نے، خود روزے سے بھوکے پیاسے رہتے ہوئے، ہائی ویز نیز دیگر شاہراہوں پر، پیدل چل رہے کروڑوں پرواسی مزدوری کے درمیان، فری میں کھانا پانی چپل و ذاتی ضروری نوعیت کی چیزیں فری تقسیم کرتے پائے گئے تھے۔

کچھ آسی طرح سے ،آج کل ان دنوں آئے آندھرا سیلاب میں پھنسے ہزاروں لاکھوں انسانیت کے لئے، پھر ایک مرتبہ مسلمان فرشتہ بن آندھرا لوگوں کے سامنے انسانیت کے درد دکھ کو کم کرنے کھانا پانی لئے پہنچ گئے ہیں۔ اور سب سے اہم،نہ صرف آندھرا بالکہ پورے ھند و عالم آندھرا سیلاب میں پھنسے پورے گروپ کو اپنی جان پر کھیل بچانے والے انسان نہیں فرشتہ سبحان خان مشہور، یہ سبحان خان اندھرا سے تعلق نہیں رکھتے ہیں ان دنوں ہریانہ کے سبحان خان کا تلنگانہ میں کافی چرچا ہو رہا ہے۔

آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں شدید سیلاب کے درمیان سبحان نے بلڈوزر کا استعمال کرتے ہوئے پل پر پھنسے 9 افراد کو بچایا۔ انہوں نے پل کے اوپر سے بہتے دریا کے تیز کرنٹ کے درمیان بلڈوزر چلایا اور اس پر پھنسے ہوئے پورے گروپ کے ساتھ واپس آئے۔ درحقیقت، تلنگانہ کے کھمم ضلع میں پانی کی سطح بڑھنے کے بعد 9 لوگ مننیرو ندی پر پرکاش نگر پل پر پھنس گئے۔ اس نے ایک ویڈیو ریکارڈ کی اور ریاستی حکومت سے انہیں بچانے کی درخواست کی۔
جیسے ہی بلڈوزر واپس آیا

تو سبحان خان اور ریسکیو کیے گئے لوگوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ویڈیو میں ایک آواز سبحان خان کی بیٹی کی بھی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ میں کانپ رہی ہوں، میرے والد نے جو فیصلہ کیا تھا وہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔اس جراتمندانہ ریسکیو آپریشن کے بعد سبحان خان نے کافی مقبولیت حاصل کی ہے۔ لوگ حقیقی زندگی کے ہیرو اور دوسروں کو بچانے کے لئے اپنی جان خطرے میں ڈالنے کی ان کی ہمت کی تعریف کر رہے ہیں۔
ان کے فون پر اس کی بہادری کی تعریف کرنے والی کالوں کا سیلاب آگیا ہے۔ فون کرنے والوں میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر کے ٹی راما راؤ بھی شامل ہیں جنہیں کے ٹی آر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔کے ٹی آر نے کہا کہ صرف سبحان خان کو مبارکباد دینے کے لیے فون کیا۔ یہ صرف بڑی ہمت کی بات نہیں ہے، ایک حقیقی ہیرو بننے کے لیے آپ کو دل کی ضرورت ہے۔ ایسے آسمانی آفات میں بھارت کے ہم مسلمانوں نے ہمیشہ سے ہی اپنی جان پر کھیل کر پھنسے ہوئے لوگوں کو بچاکر، انسانیت کا سر فخر سے بلند تر کیاہے

۔ اور ہمیں امید ہے ہزاروں سالہ سناتن دھرمی مختلف المذہبی چمنستان بھارت میں،فی زمانہ ھندوؤں کے مہا شکتی سالی ویر سمرات مودی یوگی کے زمام اقتدار میں دیش کی اقلیت ہم 300 ملین مسلمانوں پر، جو بے جا ظلم وستم سازشانہ ڈھائے جارہے ہیں اور دیش کے غیر جانبدار سیکیولر ھندو اکثریت خاموش تماشائی بنے دیکھتے پس منظر میں بھی ہم بھاگتےمسلمان ہم پر ہوئے سنگھیوں کے بے حال ظلم ستم باوجود، آسمانی آفات مواقع پر جب جب بھی بھارت واسی انسانیت کو، ہم مسلمانوں کی طرف سے مدد و نصرت کی ضرورت پڑیگی انشاء ہم بھارت کے مسلمان یونہی آسانی چمنستان بھارت میں انسانیت کو بچاتے ہوئے، ہزاروں سالہ آسمانی چمنستان بھارت کے گنگا جمنی مختلف المذہبی آسمانی سناتن دھرمی سبھیتا کا اس مسلم نفرتی سنگھی رام راجیہ میں باقی رکھیں گے۔ انشاءاللہ
آندھرا سیلاب مین پھنسے لوگوں کے لیے سبحان خان فرشتہ بن گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں