26

پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما، رکنِ قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے جی این این اسلام آباد آفس کا دورہ

پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما، رکنِ قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے جی این این اسلام آباد آفس کا دورہ

اسلام آباد:
پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما، رکنِ قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے جی این این اسلام آباد آفس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سینئر صحافی سردار طیب خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جی این این کے بیورو چیف و اینکر پرسن میاں شاید اور ڈپٹی بیورو چیف اعجاز احمد بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران علی محمد خان نے سردار طیب خان کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، قومی سلامتی، استحکام اور پاکستان کے مستقبل سے متعلق امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ ملک کی بہتری، امن و سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
علی محمد خان نے صحافت کے کردار، ذمہ داری اور موجودہ حالات میں مثبت اور متوازن رپورٹنگ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی مفاد، سچائی اور ذمہ دارانہ صحافت ہی مضبوط معاشرے کی بنیاد بنتی ہے۔
اس موقع پر سردار طیب خان نے علی محمد خان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے روابط صحافت اور سیاست کے درمیان بہتر فہم اور مکالمے کو فروغ دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں