ثالث ممالک نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کردیے
ثالث ممالک نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کردیے

شرم الشیخ: غزہ جنگ بندی معاہدے پر ثالث ممالک مصر، ترکیے قطر اور امریکا نے دستخط کردیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ امن معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوگا۔
ٹرمپ نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے،غزہ امن معاہدہ بڑی کامیابی ہے، دوست ممالک کے تعاون سے غزہ امن معاہدہ ممکن ہوا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایسے کامیاب دن پہلے کبھی نہیں دیکھے تھے، غزہ امن معاہدے میں مصر کا کردار اہم ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن و استحکام چاہتے ہیں، ہم مل کر غزہ میں تعمیر نو کریں گے۔