بھارت کو شکست دیکر پاکستان کا وقاربلند ہوا، دشمن کی غلط فہمی دور کردی: شہباز شریف
بھارت کو شکست دیکر پاکستان کا وقاربلند ہوا، دشمن کی غلط فہمی دور کردی: شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ میں بھارت کو شکست دینے کے بعد دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔
انہوں نےکہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ پاک بھارت سیز فائر انہوں نے کرایا، یہ بھی پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔
وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر کر رہا ہے، اللہ نے پاکستان کو عزت دی ہے۔
وزیراعظم نے معیشت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ معاشی میدان میں ٹیم ورک کے ذریعے کامیابی ملی، منہگائی اور پالیسی ریٹ کم ہوا ہے۔
ان کاکہنا تھاکہ چین کے ساتھ مل کر سی پیک 2 پر کام کیا جارہا ہے۔