خانیوال میں قدیمی ماتم داری کے حوالے سے آصف رفیق ھاشمی کے گھر بلاک نمبر 9 پر مجلس و ماتم داری کا اھتمام کیا گیا
خانیوال (سعید احمد بھٹی) خانیوال میں قدیمی ماتم داری کے حوالے سے آصف رفیق ھاشمی کے گھر بلاک نمبر 9 پر مجلس و ماتم داری کا اھتمام کیا گیا۔ مجلس عزا سے قاضی تنظیم عباس،ذاکر سجاد کربلائی نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ ذکر اھل بیعت ھی نجات کا ذریعہ ھے اھل بیعت سے محبت اور انکے دشمنوں سے دوری ھی ھمارا ایمان ھے ۔
حدیث نبوی صلی اللہ علیہ حسین مجھ سے ھے اور میں حسین سے ھوں اور جس جس کا میں مولا ھوں اس اس کا علی مولا ھیں ۔اگر ھم ان پر عمل کریں تو ھم دنیا ۔یں بھی کامیاب اور آخرت میں بھی کامیاب ھیں۔مجلس عزا میں نوحہ خوانی اور ماتمداری ھوئی۔مجلس عزا مرکزی ماتمی انجمن تبلیغ ماتم حسین خانیوال کے زیر اھتمام ھوئی ۔ اختتام پر سالار ماتمی انجمن تبلیغ ماتم حسین خانیوال سید ارسلان مرتضی ایڈووکیٹ نے دعا کروائی ۔