تحریک انصاف کا پنجاب کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے کا فیصلہ 147

تحریک انصاف کا پنجاب کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا پنجاب کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: تحریک انصاف نے پنجاب کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ ناصر محمود کھوسہ کا نام واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے لیے سابق بیوروکریٹ ناصر کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا جس کا باضابطہ اعلان بھی کیا گیا

عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے کور گروپ کا اجلاس

جیونیوزکے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے کور گروپ کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے مرکزی قائدین نے شرکت کی جب کہ پنجاب میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید، چوہدری سرور اور اعجاز چوہدری بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے کو خصوصی طور پر ایجنڈے میں شامل کیا گیا اور پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین نے ناصر کھوسہ کےنام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا

پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کا ناصر کھوسہ پر تحفظات کا اظہار

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے اجلاس میں پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے نامزد ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا جس کی تصدیق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے بھی کی گئی ہے اور ان کا کہنا ہےکہ مشاورت کے بعد اب نیا نام دیا جائے گا۔

پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ناصر محمود کھوسہ کے نام پر اتفاق
پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ناصر محمود کھوسہ کے نام پر اتفاق

ذرائع کے مطابق جب سے ناصر کھوسہ کا نام نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے سامنے آیا تب سے پی ٹی آئی کے بعض سینئر رہنماؤں نے اس حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور ان رہنماؤں کا مؤقف تھا کہ یہ نام تحریک انصاف کی پالیسی کےعین مطابق نہیں، ناصر کھوسہ شریف برادران کے قریب رہے ہیں اور نوازشریف کے ساتھ کام بھی کرچکے ہیں جب کہ وہ بطور چیف سیکریٹری پنجاب بھی خدمات انجام دے چکے ہیں

آئندہ چند گھنٹوں میں نیا نام دیں گے: اپوزیشن لیڈر محمود الرشید

اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الریشد نے کہا کہ پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ناصر کھوسہ کا نام فائنل کرکے اب واپس لے لیا گیا ہے اور نئے نام کے لیے سوچ بچار کررہے ہیں، چند گھنٹوں کے بعد نیا نام وزیراعلیٰ پنجاب کو دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ناصر کھوسہ کا نام سامنے آنے کے بعد ایک تاثر بنا کہ یہ (ن) لیگ کے آدمی تھے اور نوازشریف نے بھی کہا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرچکے ہیں، اس پر پارٹی میں بات ہوئی لہٰذا پارٹی نے جو پہلے فیصلہ کیا تھا ان ناموں کو واپس لے لیا ہے، اب جو نام آئے گا وہ چند گھنٹوں کےبعد وزیراعلیٰ پنجاب کو دیں گے۔

دوسری جانب جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’ہم نے کھوسہ صاحب کا نام دیا تھا، ہمیں لگ رہا ہےکہ ناصر کھوسہ متنازع ہورہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں