95

معروف سماجی و روحانی شخصیت قلب حسین المعروف گوگی بھائی قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

معروف سماجی و روحانی شخصیت قلب حسین المعروف گوگی بھائی قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)

شہر شاہکوٹ کی معروف سماجی و روحانی شخصیت قلب حسین المعروف گوگی بھائی جناح ہسپتال لاہور میں دوران علالت قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ انکے ادا کردی گئی، مرحوم قلب حسین کے صاحبزادوں علی رضا، احمد رضا، عزیز و اقرباء کے علاوہ معروف سکالر ضلعی امیرِ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل سیالکوٹ علامہ پروفیسر ثناءاللٰہ ربانی، ایڈیشنل ڈائریکٹر پنحاب ایجوکیشن فاونڈیشن حمیداللٰہ رفیع، کوارڈینیٹر ایم ای ایس حبیب اللٰہ شامی، صاحبزادہ سمیع اللٰہ انجم شامی، شیخ اکرام الحق، شیخ انوارالحق، شیخ احسان الحق، صحافی و کالمسٹ بیوروچیف روزنامہ پاکستان پوائنٹ شیخ محمد طیب، ملک پاکستان کے معروف نوجوان ثناخواں حامد مصطفےٰ ربانی، ادارہ منہاج القرآن سے وابستہ رفقاء و وابستگین، سلسلہ چشتیہ کے بزرگوں و پیر بھائیوں، سرکاری محکموں کے افسران، مقامی سیاسی و سماجی شخصیات، سول سوسائٹی افراد، مختلف دور دراز سے شیخ برادری اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،

مرحوم کو آہوں اور سسکیوں میں سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں لاری اڈہ شاہکوٹ کے انکے آبائی قبرستان میں سپردِخاک کردیا گیا، اس موقع پر معروف سکالر ضلعی امیرِ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل سیالکوٹ علامہ پروفیسر ثناءاللٰہ ربانی نے رقت انگیز دعا کروائی اور جملہ شرکاء نے مرحوم کے صاحبزادگان و دیگر سوگواران اہل خانہ سے تعزیت کی، فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کو صبر کی تلقین کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں