بھارتی ریاست گجرات کی عدالتوں کو بم دھماکوں کی دھمکیاں،کارروائیاں معطل، عمارتیں خالی کرالی گئیں
بھارتی ریاست گجرات کی عدالتوں کو بم دھماکوں کی دھمکیاں،کارروائیاں معطل، عمارتیں خالی کرالی گئیں
بھارتی ریاست گجرات کی مختلف عدالتوں کو بم دھماکوں کی دھمکیاں موصول ہوئیں جس کے بعد عدالتی کارروائیاں معطل اور عمارتیں خالی کرالی گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کی ہائی کورٹ سمیت ریاست بھر کی کم از کم 6 عدالتوں کو 5 اور 6 جنوری کے دوران ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھمکیاں گجرات ہائی کورٹ، احمد آباد سیشن کورٹ اور ضلعی عدالتوں کو موصول ہوئیں۔
دھمکیاں موصول ہونے کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی اور عدالتی کارروائیاں عارضی طور پر معطل کر دی گئیں اور عمارتیں خالی کرالی گئیں۔
ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس ٹیموں نے عدالتوں کی مکمل تلاشی لی۔
حکام کے مطابق تاحال کوئی مشتبہ شے برآمد نہیں ہوئی، تاہم سکیورٹی سخت رکھی گئی ہے۔