65

سی ای او حرم میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر شیخ محمد سلیم کی بھاوج کی رسم چہلم ، محفلِ ذکر و نعت کا انعقاد

سی ای او حرم میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر شیخ محمد سلیم کی بھاوج کی رسم چہلم ، محفلِ ذکر و نعت کا انعقاد

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)سی ای او حرم میڈیکل کمپلیکس شیخوپورہ ڈاکٹر شیخ محمد سلیم کی بھاوج کی رسم چہلم کے موقع پر عظیم الشان محفلِ ذکر و نعت کا انعقاد، تفصیلات کے مطابق سی ای او حرم میڈیکل کمپلیکس شیخوپورہ ڈاکٹر شیخ محمد سلیم ، شیخ فضل رسول کی بھاوج اور شیخ فیض الرسول کی زوجہ محترمہ کی رسم چہلم کے موقع پر انکی رہائشگاہ واقع الصمد گارڈن پر عظیم الشان محفلِ ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا،

الصمد گارڈن شیخوپورہ میں منعقدہ رسمِ چہلم میں کثیر تعداد میں انکے عزیزواقرباء کے علاوہ سول سوسائٹی افراد، مختلف سرکاری محکموں کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، صحافیوں و دیگر شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر تلاوتِ کلام پاک کے بعد مرحومہ کے ایصال ثواب کےلئے ختم پاک ہوا اور اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی، نعت خواں حضرات نے بارگاہِ نبوی ؐ میں خوبصورت حاضری پیش کی ، علماء کرام نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے اصلاحِ احوال پر گفتگو کی اور آخرت کی تیاری کے حوالے سے مدلل خطاب کیا، آخر میں اجتماعی دعا کی گئی، سی ای او حرم میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر شیخ محمد سلیم نے جملہ شرکاء کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں