بلاول کے وزیراعظم بننے کیلئے اگلے الیکشن کا انتظار کریں گے، وہی اگلے وزیراعظم ہونگے: گورنرپنجاب
بلاول کے وزیراعظم بننے کیلئے اگلے الیکشن کا انتظار کریں گے، وہی اگلے وزیراعظم ہونگے: گورنرپنجاب
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وزیر اعظم بننے کیلئے اگلے الیکشن کا انتظار کریں گے۔
لاہور میں سیلاب متاثرین میں گھرکے فرنیچرکی تقسیم کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پنجاب کے تمام ٹکٹ ہولڈرسے بات ہوئی، مختلف اضلاع کے لوگ پارٹی میں شامل ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جلد فیصل آباد اور سیالکوٹ میں جلسہ کریں گے اور فیصل آباد سے ایک بڑی شمولیت ہوگی دیگر اضلاع سے لوگ شامل ہوں گے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھاکہ پاکستان میں اگلے وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے، پیپلزپارٹی نے کبھی چیزوں کو ڈسٹرب نہیں کیا، بلاول بھٹوکے وزیراعظم کیلئے اگلے الیکشن کا انتظار کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ بلاول تین روزہ دورے پر لاہور آئے جس سے پنجاب میں اچھا پیغام گیا جو بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہونا چاہتا ہے اس کے لیے دروازے کھلے ہیں۔

