سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک صاحب کے 556 ویں جنم دن کے موقع پر بھارت سے سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب اور سچا سودا آمد
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک صاحب کے 556 ویں جنم دن کے موقع پر بھارت سے سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب اور سچا سودا آمد ہوئی، اس دوران دو خاندان 1947 سے بچھڑے ہوئے ملےجسمیں جیون پورہ کلاں شیخوپورہ کے رہائشی بابا حاجی بشیر احمد سیکھو، انکے پوتے عطاءالمصطفیٰ سیکھو، علی رضا سیکھو، عمار حسن سیکھو کی ملاقات ہوئی،
سکھ یاتری سردار شردا سنگھ سندھو گاوں ہمت گڑھ ضلع فتح گڑھ انڈیا سے تشریف لائے جن کے والد 1947 میں گاوں جیون پورہ کلاں سے انڈیا میں آگئے تھے، اس موقع پر رقت انگیز جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے جب انہوں نے ایکدوسرے کو گلے لگالیا، سکھ یاتریوں نے پاکستان میں دورہ کے موقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے عمدہ انتظامات پر شکریہ ادا کیا