12

سوڈان: دارفور ریجن میں پرائیویٹ ملیشیا کی خونریز کارروائیاں، رواں ہفتے 1500 شہری ہلاک

سوڈان: دارفور ریجن میں پرائیویٹ ملیشیا کی خونریز کارروائیاں، رواں ہفتے 1500 شہری ہلاک

سوڈان: دارفور ریجن میں پرائیویٹ ملیشیا کی خونریز کارروائیاں، رواں ہفتے 1500 شہری ہلاک

خرطوم: سوڈان میں  ریپڈ سپورٹ فورسز  کے حملوں میں رواں ہفتے اب تک 1500 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے سوڈان کے دارفور ریجن کے الفشر شہر سےسوڈانی فوج کے انخلا کے بعد سے شہر کے حالات انتہائی خراب ہیں، پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے علاقے کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے قتل عام جاری ہے۔

اس حوالے سے سوڈانی مسلح افواج کا بتانا ہے کہ  اتوار سے بدھ تک تقریباً 2ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سوڈانی ڈاکٹرز نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ 1500 افراد مارے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق دو دن میں 26 ہزارسے زیادہ لوگ الفشر سے انخلا کر چکے ہیں جبکہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کا بتانا ہے کہ تقریباً ایک لاکھ 77ہزار شہری الفشر شہر میں پھنسے ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سوڈان کی صورتحال پر گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے ہاتھوں بڑے پیمانے پرشہریوں کی ہلاکت کی مذمت کی گئی۔

اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے افریقا مار تھا نے اجلاس میں بتایا کہ سوڈان کی صورتحال خوفناک ہے، الفشر میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں دیکھی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مواصلات کا نظام منقطع ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد کا اندازہ لگانا مشکل ہے، الفشر میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے، نہ ہی شہریوں کے لیے شہر چھوڑنے کا کوئی محفوظ راستہ موجود ہے۔

واضح رہے کہ سوڈان میں اپریل 2023 سےجاری سرکاری اور پرائیویٹ ملیشیا کے درمیان سے ہزاروں افراد ہلاک جبکہ تقریباً ایک کروڑ 20لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=K1aoryJ7i98

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں