11

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بنادی

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بنادی

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بنادی

سکیورٹی فورسز  نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنادی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  24 اکتوبر کو  سکیورٹی فورسز  نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ تباہ کن حملےکو ناکام  بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  بھارتی اسپانسرڈ  فتنہ الخوارج کی شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر میں گاڑی کے ذریعے خودکش حملے کی تیاری کی اطلاعات ملی تھیں۔ سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد  پر بروقت آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے انتہائی مہارت سے خوارج کے ٹھکانےکو  نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں خودکش حملے کے لیے تیار کی گئی گاڑی  تباہ ہوگئی اور  3 خوارج ہلاک ہوگئے۔

https://youtu.be/d5_JbDcOf_I

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں