ضلع مہمند کےمیاں منڈی میں الخیر ہائی اسٹوڈنٹس اکیڈمی کی جانب سے یتیم بچوں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد 11

ضلع مہمند کےمیاں منڈی میں الخیر ہائی اسٹوڈنٹس اکیڈمی کی جانب سے یتیم بچوں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد

ضلع مہمند کےمیاں منڈی میں الخیر ہائی اسٹوڈنٹس اکیڈمی کی جانب سے یتیم بچوں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد

ضلع مہمند کےمیاں منڈی میں الخیر ہائی اسٹوڈنٹس اکیڈمی کی جانب سے یتیم بچوں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد
:ضلع مہمند کے علاقے میاں منڈی میں الخیر ہائی اسٹوڈنٹس اکیڈمی کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں 15 یتیم بچوں میں کپڑے اور جوتے تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں مختلف فلاحی تنظیموں کے نمائندوں، اساتذہ کرام، طلبہ اور مقامی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر حارث خان تھے، جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں الخیر ہائی اکیڈمی کے پرنسپل امتیاز جاوید مومند، شاجی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین عبداللہ مومند، اور درد ویلفیئر فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری نظیر خان شامل تھے۔
مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ یتیم اور نادار بچوں کی مدد کرنا معاشرتی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ ایک نیکی بھی ہے۔ انہوں نے الخیر ہائی اسٹوڈنٹس اکیڈمی اور فلاحی تنظیموں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف بچوں کے دلوں میں خوشی پیدا ہوتی ہے بلکہ ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یتیم بچوں کے ساتھ تعاون کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا اور ان کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ وہ معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں۔
تقریب میں مہمند پریس کلب کے نائب صدر گل محمد مومند، اساتذہ، طلبہ اور دیگر معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر الخیر ہائی اسٹوڈنٹس اکیڈمی میں مکمل ہونے والے انگلش لینگویج کورس کے طلبہ میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے۔
شرکائے تقریب نے اس موقع پر الخیر اکیڈمی کی انتظامیہ اور فلاحی اداروں کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اسی جذبے کے ساتھ علاقے میں تعلیمی اور فلاحی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں