9

پیپلز پارٹی آزادکشمیر میں اپنی حکومت بنائیگی، صدر زرداری نے عدم اعتماد لانےکی منظوری دیدی

پیپلز پارٹی آزادکشمیر میں اپنی حکومت بنائیگی، صدر زرداری نے عدم اعتماد لانےکی منظوری دیدی

پیپلز پارٹی آزادکشمیر میں اپنی حکومت بنائیگی، صدر زرداری نے عدم اعتماد لانےکی منظوری دیدی

اسلام آباد: صدر آصف زرداری نے  آزاد کشمیر میں عدم اعتماد لانے کی منظوری دے دی ہے، پیپلز پارٹی نے  آزادکشمیر  میں اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر آصف زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر اسلام آباد میں پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

رہنما  پیپلز پارٹی آزادکشمیر  چوہدری یاسین کے مطابق  پارلیمانی پارٹی کے تمام ارکان اجلاس میں شریک تھے، اجلاس کے پہلے سیشن کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری نےکی،  دوسرا سیشن آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر انوارالحق کو عہدے سے ہٹانے اور نئی حکومت بنانے سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی۔اجلاس میں پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ برقرار رکھا۔

صدر آصف زرداری نے آزادکشمیر میں عدم اعتماد لانے اور   آزادکشمیر میں حکومت بنانےکی منظوری دے دی ۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چوہدری یاسین کا کہنا تھا کہ  پیپلزپارٹی آزادکشمیر میں حکومت بنانے جارہی ہے، اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرلیا گیا، آزاد کشمیر میں وزیراعظم کون بنےگا، فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

چوہدری یاسین کا مزید کہنا تھا کہ   بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کےنام کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین، لطیف اکبر  اور سردار یعقوب امیدوار ہیں۔

پیپلز پارٹی ذرائع کا دعویٰ ہےکہ  وزیراعظم آزادکشمیر مستعفی نہ ہوئے تو تحریک عدم اعتماد کے لیے نمبر  پورے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پیر کے روز حکومت سازی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

https://www.youtube.com/watch?v=stbzyA1CtY4

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں