52

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت سن کر شہریوں کے چہرے سرخ ہوگئے، فی کلو 500 روپے تک جاپہنچا

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت سن کر شہریوں کے چہرے سرخ ہوگئے، فی کلو 500 روپے تک جاپہنچا

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت سن کر شہریوں کے چہرے سرخ ہوگئے، فی کلو 500 روپے تک جاپہنچا

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں  اور  ٹماٹر کی قیمت  سن کر  شہریوں کے چہرے  سرخ ہوگئے ہیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹے کے دوران ٹماٹر کی قیمت 200 روپے کلو  بڑھ گئی ہے۔

لاہور میں ٹماٹر 500  روپے فی کلو ہوگئے ہیں، پشاور میں  بھی ٹماٹر 500  روپےکلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔

کراچی میں ٹماٹر 400 سے 500 روپے کلو میں دستیاب ہیں جب کہ وفاقی دارالحکو مت اسلام آباد  کے سستے اتوار  بازار میں تو  ٹماٹر دستیاب ہی نہیں۔

کوئٹہ میں ٹماٹر کی قیمت کو  پر لگ گئے ہیں،  اندرون شہر مختلف علاقوں  میں ٹماٹر 400 روپے فی کلو  تک میں بھی فروخت کیا جا رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹماٹرکی قیمت میں اضافہ نئی فصل نہ ہونے کی وجہ  سے ہوا۔ اس کےعلاوہ ایران سےکم  سپلائی اور  افغانستان سے سپلائی متاثر ہونے اور دوسری جانب طلب میں اضافے کی وجہ سے بھی ٹماٹر کی قیمت بڑھ رہی ہے۔

دوسری جانب شہری ٹماٹر کی قیمت  میں بے تحاشہ اضافے سے پریشان ہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ اس کی قیمت معمول پر لانےکے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں