45

الزام ثابت نہ ہونے پر عدالت نے گرفتار ملزم صحافی الطاف قادر بھٹی کو مقدمہ سے بری کر دیا

الزام ثابت نہ ہونے پر عدالت نے گرفتار ملزم صحافی الطاف قادر بھٹی کو مقدمہ سے بری کر دیا

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے) تھانہ سٹی اے ڈویژن شیخوپورہ میں درج مقدمہ نمبر 4073/25 بجرم 124-A، 504 ت۔پ اور ٹیلی گراف ایکٹ 29 میں گرفتار ملزم مقامی صحافی الطاف قادر بھٹی کے خلاف الزامات ثابت نہ ہونے پر فاضل ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ سیکشن 30 شیخوپورہ سیدہ ماہ پارہ وجاہت نے مقدمہ ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ASI محمد مشتاق نے رپورٹ درج کروائی تھی

کہ ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت مخالف مواد شیئر کیا، جس پر اس کے خلاف مذکورہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی۔ تاہم فاضل عدالت نے کیس ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ تفتیشی افسر اور مدعی مقدمہ کی جانب سے کوئی ٹھوس یا قابلِ الزام مواد پیش نہیں کیا گیا جو ملزم کو جرم سے منسلک کرتا ہو۔ عدالت نے قرار دیا کہ ریکارڈ میں ایسا کوئی شواہد یا

دستاویزی ثبوت موجود نہیں جو جرم کے وقوعہ کی تصدیق کرے۔ فاضل جج نے اپنے حکم میں لکھا کہ چونکہ مقدمے کے حقائق سے الزامات ثابت نہیں ہوتے، اس لیے تفتیشی افسر کی ریمانڈ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے اور ملزم کو مقدمہ سے بری ڈسچارج کیا جاتا ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ اگر ملزم کسی دیگر مقدمہ میں مطلوب نہیں تو اُسے فوری طور پر رہا کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں