میرپور ائرپورٹ اس وقت تارکین وطن کا سب سے بڑا مطالبہ ہے، چودھری شرافت علی
اسلام گڑھ(بیورو چیف جاوید اقبال بٹ سے) کونسلر لیڈز چودھری شرافت علی نے کہا کہ میرپور ائرپورٹ اس وقت تارکین وطن کا سب سے بڑا مطالبہ ہے، میرپور میں ائرپورٹ کے قیام سے تارکین وطن کے بے شمار مسائل حل ہونگے، تارکین وطن جب اپنے ملک میں آتے ہیں تو انہیں زمینوں جائیدادوں کے مسائل میں الجھایا جاتا ہے، طرح طرح کے مقدمات میں الجھا کر ان کی جائیدادیں ہتھیائی جاتی ہیں، چودھری نجابت حسین کنگ میکر ہیں ہمیشہ اپنے لوگوں کو سپورٹ کیا۔میری کامیابی میں ان کا بڑا ہاتھ ہے
۔میں نے سیاست میں ایک بات سیکھی ہے کہ سب بھائی ہیں۔چنار پریس کلب اپنی محنت علاقائی مسائل پر کام کر رہا ہے ۔اچھے گھنٹے کی مسافت کی وجہ سے لوگ کم آتے ہیں۔ نا خیالات کا اظہار انہوں نے صدر چنار پریس کلب چوھدری امجد علی کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موق پر برطانیہ سے آئی سماجی و سیاسی شخصیات چوھدری ساجد محمود، چوھدری نجابت حسین، انجینئر فیض رسول بھی موجود تھے، کونسلرشرافت علی چوھدری نے کہا کہ میرپور ائرپورٹ وقت کی عین ضرورت ہے، ائر رپورٹ سے آنے والے اکثر لٹ جاتے ہیں
۔جو لوگ آج سے ساٹھ سال قبل برطانیہ گئے تھے آج وآپس آتے ہیں تو ان کی زمینوں پر قبضہ کر لیا جاتا ہے ان سے اچھا سلوک کریں۔جو ذہن اور دل سے مرجاتا ہے وہ زندگی کے باوجود مر جاتا ہے ۔تارکین وطن کی جائیداد ان کو ملنی چائیے، صحافی بھائی اس معاملے کو اجاگر کریں اور جن لوگوں نے اہنا پیسہ پیسہ جوڑ کر بھیجا ہے ان سے ایسا سلوک نہ کریں۔سابق امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر دو چکسواری سائیں ذوالفقار علی نے کہا کہ چودھری شرافت ایک چمکتا ستارہ ہیں برطانیہ کی پارلیمان تک پہنچے گئے۔ برطانیہ میں مقیم لوگوں نے بھی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا بہت ساتھ دیا۔میں پی ٹی آئی سے پہلے ایک کشمیری ہوں۔ابرار نیاز ایڈوکیٹ نے کہا کہ چنار پریس کلب اسلام گڑھ مواہ رڑاہ اور اسلام گڑھ کے لیے لازوال کام کر رہا ہے
۔تارکین وطن سے ہم محبت کرتے ہیں اور تارکین وطن ہم سے ابھی اسی طرح محبت کرتے ہیں ۔بڑجن اور مواہ کے درمیان سپورٹس میدان قائم کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے،چودھری ساجد صاحب مثبت سوچ کے مالک ہیں ۔معروف سیاسی و سماجی شخصیت آف یوکے چودھری ساجد علی نے کہا کہ صحافت کا پیشہ جب حق اور سچ پر لکھتا ہے تو کامیابی ہر صورت ملتی ہے ۔ایکشن کمیٹی کا کامیاب احتجاج اسلام گڑھ کی تاجر برادری مبارکباد کے مستحق ہیں، صحافت ایک فرض ہے۔ چنار پریس کلب اسلام گڑھ کے لیے ایک لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں۔ رڑاہ میں کھیل کا گراؤنڈ نہیں ہے کوشش کریں سپورٹس کمپلیکس بنے۔ہم اپنے ملک سے روتے ہوئے گئے اور والدین کی دعاؤں سے ہم وہاں کامیاب ہوئے
۔اس کے باوجود ہماری خوشی اور خواہش یہی ہوتی ہے ہم اپنے وطن میں جائیں اور اپنوں سے ملیں۔صدر چنار پریس کلب اسلام گڑھ چودھری امجد علی نے کہا کہ میں آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔آپ نے دیگر قوموں میں جا کر الیکشن لڑا اور جیتا میں اس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔یہاں دو پریس کلب تھےضم ہو کر چنار پریس اسلام گڑھ کے نام سے بنایا گیا۔اب اسلام گڑھ میں چنار پریس کلب رجسٹرڈ پریس کلب ہے۔ہم نے مل کر ھال تعمیر کیا ہے۔لوگوں کے تعاون سے اسے تعمیر کیا ہے۔نیوسٹی میں چنار پریس کلب اسلام گڑھ کا پلاٹ موجود ہے۔اسے بھی اسلام گڑھ کے نوجوانوں کے لیے تعمیر کریں گے
۔صدر ویلفیئر سوسائٹی مواہ رڑاہ شفیق نمبردار نے کہا کہ یہ نوجوان جو آج یہاں کامیاب ہو کر بیٹھے ہوئے اس میں ہمارے ادارے کابہت کردار ہے ۔چودھری فیض رسول نے کہا کہ جرمنی میں ایک شخص نے سوال کیا کہ کیا ایکسپورٹ کرتے ہو ملک سے تو میں نے کہا کہ ہم انسان ایکسپورٹ کرتے ہیں ۔لیڈر شپ کا فقدان ہے ہم سیاسی لوگوں کے ہاتھوں نئی نسل کو خراب کر رہے ہیں ۔نئی نسل کی ذہن سازی میں خرابیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔برطانیہ میں بچے کی دلچسپی کے مطابق اسے آگے بڑھنے کے لیے سپورٹ کیا جاتا ہے ۔
چودھری محمد ارشد نے کہا کہ تعلیم پر کام کرنے سے ہمارے علاقے کی کایہ پلٹ دی ہے ۔چودھری شرافت ،چودھری ساجد اور چودھری نجابت کو خوش آمدید کہتا ہوں یہ خوش نصیب ہیں جن کو اقبال جیسے منجھے ہوئے سیاستدان کی تربیت ملی۔سید صابر حسین راجوروی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ تارکین وطن وقت کے پابند ہیں۔ وقت کی پابندی کرنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں۔ملک پاکستان میں مسائل ہیں۔باشعور لوگ پاکستان اور آزاد کشمیر کی سلامتی چاہتے ہیں۔حاجی راجہ گلبہار اکرم نے کہا کہ ہم جو کچھ بھی ہیں آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ سے ہیں۔چودھری محمد شرافت ہمارے علاقے کا اہم سپوت ہیں۔
یورپ تاریکی میں ڈوبا ہوا تھا۔ہمارے تارکین وطن نے محنت سے اسے روشن کیا ہے۔محنت کرنے والی قومیں ہی کامیاب ہوتی ہیں ۔ہمارے ملک میں تعمیر و ترقی تارکین وطن کی محنت سے ہوئی ہے ۔چودھری امجد نے چنار پریس کلب اسلام گڑھ کو ساتھیوں سے مل کر بہت محنت سے بنایا ہے ۔سابق ایڈمنسٹریٹر لالہ تصدق علی رفیقی نے کہا کہ آپ کوتارکین وطن کہنا مجھے اچھا نہیں لگتا ۔آپ روز گار کے سلسلہ میں گئے ہیں اور آپ نے بہت محنت کی ہے شاید ہم آپ کی امیدوں پر پورے نہیں اترے لیکن آپ کی محبت ہمارے دلوں میں رہے گئے
۔میں آپ کو کونسلر لیڈز بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔چودھری امانت اللہ نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔تلاوت قرآن پاک کی سعادت سینئر نائب صدر چنار پریس کلب اسلام گڑھ چودھری خادم حسین نے حاصل کی۔ ہدیہ نعت اسلام گڑھ کی نامور شخصیت حاجی راجہ نجابت حسین نے پیش کیا۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سیکرٹری جنرل چنار پریس کلب چودھری محمد جاوید نے سر انجام دئیے
۔دیگر مہمانوں میں اس موقع پر سابق امیدوار اسمبلی سائیں ذوالفقار علی، چوھدری نجابت علی، سابق اے ای او راجہ گلبہار اکرم، سابق ایڈمنسٹریٹر لالہ تصدق علی رفیقی، کونسلر چوھدری محمد عارف، صدر انجمن تاجراں اسلام گڑھ الحاج محمد یونس فائیکو،چوھدری ابرار نیاز ایڈوکیٹ، سابق چیرمین زکوۃ چوھدری ساجد خادم، صدر اقرا ویلفیئر سوسائٹی مواہ رڑاہ چوھدری محمد شفیق، چوھدری بابر علی، چوھدری محمد حسیب، صدر پیپلز پارٹی مواہ چوھدری غلام فرید، چوھدری محمد ارشد، حاجی محمد یعقوب، کمانڈر محمد رفیق، حاجی محمد ریاض، ماسٹر محمد یونس، ملک گلبہار، ملک نعمان اعوان سمیت عوام علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی