پاکستان نے افغانستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی اور اب وہاں سے حملے ہونا تشویشناک ہے: وزیراعظم
پاکستان نے افغانستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی اور اب وہاں سے حملے ہونا تشویشناک ہے: وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے پاکستان نے دہائیوں سے مشکلات میں گھرے افغانستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی اور افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر دہشت گرد حملے اور افغانوں کا ان حملوں میں ملوث ہونا تشویش ناک ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں امن و امان کی صورتِ حال پر مشاورتی اجلاس ہوا جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا، سندھ، پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اور وزیرِاعظم آزاد کشمیر شریک ہووئے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی نمائندگی صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کی ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغان مہاجرین سے متعلق معاملات زیر غور آئے جبکہ افغانستان کی جانب سے دراندازی، اشتعال انگیزی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلاب کے نقصانات، افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل سمیت گندم کے مسائل پر غور کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے پاکستان نے دہائیوں سے مشکلات میں گھرے افغانستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی اور افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر دہشت گرد حملے اور افغانوں کا ان حملوں میں ملوث ہونا تشویش ناک ہے، پاکستان کی بہادر افواج نے ان حملوں کا بھرپور انداز میں جواب دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان سے خوارج کی دراندازی روکنے کی سفارتی اور سیاسی اقدامات کے ذریعے بھرپور کوشش کی ، نائب وزیرِ اعظم، وزیرِ دفاع اور اعلیٰ حکومتی عہدے دار کئی بار افغانستان گئے ، افغان عبوری حکومت کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو روکنے سے متعلق مذاکرات کیے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں قیمتی جانوں، اربوں ڈالر کا معاشی نقصان اٹھایا۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے وزیراعلیٰ کے پی کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی، خیبرپختونخوا وفاق کی ایک اہم اکائی ہے، وفاقی حکومت عوام کی فلاح و ترقی کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے۔