42

مجھے پیرول پر رہا کریں، افغانستان کا معاملہ امن کیلئے حل کروں گا: عمران خان

مجھے پیرول پر رہا کریں، افغانستان کا معاملہ امن کیلئے حل کروں گا: عمران خان

مجھے پیرول پر رہا کریں، افغانستان کا معاملہ امن کیلئے حل کروں گا: عمران خان

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا کہ مجھے پیرول پر رہا کریں، افغانستان کا معاملہ امن کیلئے حل کروں گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بہن نورین خان نے عمران خان کا پیغام میڈیا کو پہنچایا اور بتایاکہ عمران خان نے کہاکہ مذہبی جماعت کے واقعے پر مجھے افسوس اور تکلیف ہے، اداروں سے اپیل ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنائیں اور 9 مئی سمیت 4 واقعات کی تحقیقات کریں۔

انہوں نے جمعے کو کے پی میں احتجاج کرنے کی ہدایت دی۔

افغانستان کے حوالے سے کہا کہ عمران خان کا کہنا تھا افغانستان ہمار ا ہمسایہ ملک ہے، جہاں 45 سال سے جنگ چل رہی ہے، ہمارے ملک سے مہاجرین واپس گئے ہیں اس پر تکلیف ہے، 3 نسلوں سے یہاں تھے انہیں جلدی اور زبردستی نکالا گیا اس سے ان کے دلوں میں ہمارے خلاف تکلیف ہی ہوگی۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جو بھی ہو رہا ہے، سیاستدانوں کاکام ہے وہ اس میں پڑیں، مجھے پیرول پر رہا کریں۔ میں افغانستان کا معاملہ امن کیلئے حل کروں گا۔

خیال رہے کہ افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان نے 48 گھنٹوں کیلئے سیز فائر کرلیا۔ وزارت خارجہ کے مطابق افغان طالبان کی درخواست پر آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی سیزفائرکا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں