85

سی سی ڈی کا قیام آئین پاکستان کی کھلی خلاف ورزی ہے، رائے علی نواز ایڈووکیٹ ہائیکورٹ

سی سی ڈی کا قیام آئین پاکستان کی کھلی خلاف ورزی ہے، رائے علی نواز ایڈووکیٹ ہائیکورٹ

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے) سیاسی و سماجی شخصیت رائے علی نواز ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ سی سی ڈی کے قیام کے حوالے سے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی ڈی کا قیام آئین پاکستان کے آرٹیکل 4، 10، 10 اے، 25 اے کی خلاف ورزی ہے۔ یہ نہ تو متعلقہ سروس رولز میں ترمیم کی گئی اور نہ ہی اسے پاکستان کے شہریوں پر مسلط کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے اپنے آفس واقع ضلع کچہری شیخوپورہ میں میڈیا نمائندگان سے دوران گفتگو کہا کہ لوگوں کو مناسب کارروائی سے گزرنے کی اجازت دیئے بغیر قتل کرنے کا مینڈیٹ غیر مشروط اور باطل ہے، سی سی ڈی کا قیام عدلیہ کے منہ پر طمانچہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا قانون سب کو رائٹ آف ڈیفنس دیتا ہے جبکہ محکمہ سی سی ڈی جوڈیشنل سسٹم کو بائی پاس کیے ہوئے ہے اور ایکسٹرا جوڈیشل کلنگ کررہی ہے جوکہ ہمارے جوڈیشل سسٹم اور آئین کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ ایکسٹرا جوڈیشل کلنگ کی وجہ سے رائٹ اف فئیر ٹرائل ڈسٹرب ہو رہا ہے جس کی وجہ سے معاشرہ میں نظامِ انصاف خراب ہو رہا ہے،

رائے علی نواز ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ پولیس کی موجودگی میں کسی بھی ذیلی ادارے کی ضرورت نہیں ہے لیکن محض ایکسٹرا جوڈیشل کلنگ کے لیے اچھا پولیس کے ماتحت ایک ذیلی ادارہ قائم کیا گیا ہے جس کے اوپر کسی کا بھی کوئی چیک اینڈ بیلنس نہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں