Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سماجی رہنماوں انصر شوکت اسدی اور نایاب حیدر بٹ آف ملیشیا کی جانب سے دوستوں کے اعزاز میں پرتکلف ڈنر کا اہتمام

سماجی رہنماوں انصر شوکت اسدی اور نایاب حیدر بٹ آف ملیشیا کی جانب سے دوستوں کے اعزاز میں پرتکلف ڈنر کا اہتمام

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)معروف سماجی رہنما انصر شوکت اسدی اور سماجی شخصیت نایاب حیدر بٹ آف ملیشیا کی جانب سے دوستوں کے اعزاز میں پرتکلف ڈنر کا اہتمام، تفصیلات کے مطابق مورخہ 24 اگست 2025ء کو شیخوپورہ کے مقامی ہوٹل میں خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار معروف سماجی رہنما و چئیرمین فارما برادری انصر شوکت اسدی، سماجی رہنماوں نایاب حیدر بٹ آف ملائیشیا، سیٹھ عبدالستار، مرزا رضوان آحمد بیگ، میاں اظہر مغل، فاروق ساہی، حیدر علی ورک پر مشتمل دوستوں کے گروپ کے اعزا میں پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر ڈنر کے بعد ایک اہم میٹنگ بھی منعقد کی گئی

جس میں روزمرہ سماجی امور پر گفتگو کی گئی، شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم انشاءاللٰہ جلد ایک سماجی سماجی بہبود کا ادارہ تشکیل دیکر معاشرتی مسائل کے حل اور عوامی خدمت کے ہر میدان میں فعال کردار ادا کریں گے، شرکاء نے کہا کہ اس ادارہ کے بنیادی مقاصد میں بچیوں کی شادیوں میں مالی تعاون، غریب اور یتیم بچوں کی کفالت، معیاری تعلیم کے مواقع کی فراہمی، صحت کی سہولیات کو بہتر بنانا اور بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا شامل ہوں گے۔

اس موقع پر تمام شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم اور روزگار کی فراہمی معاشرے کو مثبت سمت دینے اور غربت کے خاتمے کے لیے ناگزیر ہے، مزید کہا گیا کہ ادارہ نہ صرف محروم طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرے گا بلکہ سماجی ہم آہنگی، مثبت رویوں کے فروغ اور عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے بھی اقدامات کرے گا، یہ طے پایا کہ این جی او کا ہر قدم شفافیت، خلوص نیت اور اجتماعی خدمت کے جذبے کے تحت اٹھایا جائے گا تاکہ عوامی اعتماد قائم رکھا جا سکے، شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یہ ادارہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے میں ایک مثبت اور پائیدار تبدیلی کا آغاز بنے گا

Exit mobile version