9

ایران اور سعودی عرب کا پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس

ایران اور سعودی عرب کا پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس

ایران اور سعودی عرب کا پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس

ایران اور سعودی عرب نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر  افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی صدر  مسعود پزشکیان نے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث قیمتی جانی نقصان  اور  زخمی ہونے والے  افراد پر  وزیراعظم اور پاکستانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے مدد کی بھی پیشکش کی اور کہا کہ ایران متاثرہ افراد کی تکالیف کم کرنے کے لیے ہر طرح کے تعاون اور  انسانی و  امدادی معاونت کے لیے تیار ہے، ایرانی صدر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ۔

ادھر  سعودی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں حکومت اورپاکستانی عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

 وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سعودی عرب نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں حالیہ بارشوں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 344 افراد جاں بحق اور 148 زخمی ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں