Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ملک بھر میں آج 78 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں آج 78 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں آج 78 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں آج 78 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ، دن کے آغاز پر  توپوں کی سلامی  دی گئی اور نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور  خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

رات 12 بجتے ہی ملک بھر میں جشن شروع ہوگیا۔بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن،ملک کا ہر شہر ،ہر گلی،محلہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے کونے کونے میں چراغاں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔یوم آزادی منانے شہری سڑکوں پرنکل آئے، جگہ جگہ جشن آزادی پر ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ 

علاوہ ازیں بدھ کو جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں یومِ آزادی اورمعرکہ حق کی فتح کی تقریب  منعقد کی گئی۔تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔

تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان، قومی اسمبلی اورسینیٹ ارکان اوردوست ممالک کے سفراء سمیت بڑی تعداد میں شہری بھی شریک ہوئے۔

تقریب میں تینوں مسلح افواج پر مشتمل میوزک بینڈ کا شاندار مارچ پاسٹ کیا جبکہ پاک آرمی، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے چاق چوبند دستوں سمیت پنجاب رینجرز، ایف سی خیبرپختونخوا کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔

یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف نے یادگارِ معرکہ حق کے ماڈل کی نقاب کشائی بھی کی۔

بعد ازاں لاہور میں دن کےآغاز پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی،امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

کوئٹہ میں بھی یوم آزادی کے موقع پر دن کےآغاز پر کینٹ میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور مساجد میں نماز فجرمیں ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

جشن آزادی پر مزار قائد کراچی اور مزار اقبال لاہور میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقا ریب ہوئیں۔

صدر مملکت کی قوم کو مادر وطن کی آزادی کی سالگرہ کی مبارکباد

صدر مملکت آصف زرداری نے تمام پاکستانیوں کو مادر وطن کی آزادی کی سالگرہ کی مبار کباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں جرات، اتحاد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، حال ہی میں قوم نے بیرونی جارحیت کے جواب میں اپنی طاقت،عزم اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔

صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی غیر متزلزل عزم ،بے مثال پیشہ ورانہ مہارت اور قومی اتحاد کا ثبوت ہے،بھارت کی بلاجواز جارحیت کے جواب میں ہم نے تحمل،حکمت اور بھرپور قوت سے دفاع کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا پاکستان کوایسے ملک کے طورپردیکھتی ہے جوامن کا خواہاں ہے مگر دباؤکے آگے نہیں جھکتا۔

جشن آزادی پر سروسز چیفس اور افواج پاکستان کی قوم کو مبارک باد

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے 78ویں جشن آزادی کے پرمسرت موقع پرچیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیشنل انٹیلیجنس (ملٹری)؛ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، نیشنل انٹیلیجنس (ملٹری)؛ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، نیشنل انٹیلیجنس (ملٹری)؛ اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نیشنل انٹیلیجنس (ملٹری)، افواجِ پاکستان کی جانب سے پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دن ہماری وحدت، ثابت قدمی اور روشن مستقبل کےعزم کی عظیم کامیابی کی علامت ہے۔افواجِ پاکستان اُن رہنماؤں، مدبّروں اور سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہیں جنہوں نے وطن کی بنیادیں رکھیں۔

Exit mobile version