131

چینی بحران پر حکومت کا ایکشن: تمام ذخیرہ کنٹرول میں لےلیا،18ملز مالکان کے نام ای سی ایل میں شامل

چینی بحران پر حکومت کا ایکشن: تمام ذخیرہ کنٹرول میں لےلیا،18ملز مالکان کے نام ای سی ایل میں شامل

چینی بحران پر حکومت کا ایکشن: تمام ذخیرہ کنٹرول میں لےلیا،18ملز مالکان کے نام ای سی ایل میں شامل

ملک میں جاری چینی بحران پر  وفاقی حکومت نے شوگر ملز کے خلاف ایکشن لے لیا۔

وزارت فوڈ حکام کے مطابق  وفاقی حکومت نے ملک بھر  میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

حکام کے مطابق وفاقی حکومت کے ایکشن کے بعد 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر  ملز کے بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی۔

حکام نے بتایاکہ 18 شوگر  ملز کے مالکان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیے گئے اور  ای سی ایل میں ڈالےگئے نام چند دنوں میں جاری کردیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہےکہ یہ فیصلہ چینی کی مصنوعی قلت اور قیمتیں مزید بڑھنے کے خدشے کے پیش نظرکیا گیا۔

وزارت فوڈ حکام نے بتایا کہ تمام شوگر ملز میں چینی اسٹاک پر  ایف بی آر کے ایجنٹس تعینات ہیں اور  شوگرملوں کے چینی اسٹاک پر  ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بھی لگادیا گیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر  نے دعویٰ کیا کہ  ملک میں چینی کا کوئی بحران نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ چینی کی امپورٹ اور  ایکسپورٹ کوئی نئی بات نہیں، چینی کی برآمد اور درآمد پر غلط تاثر پیدا کیا جاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ کے وقت فیصلہ ہوا تھا کہ ایک کلو چینی 140 روپے سے اوپر نہیں جائے گی،چینی کی ایکسپورٹ اکتوبر 2024 میں شروع ہوئی، ایکسپورٹ شروع ہونےکے 20 دن کے بعد کرشنگ سیزن شروع ہو چکا تھا۔

یاد رہے ملک بھر میں حکومت کی جانب سے مقرر کردہ چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے اور ریٹیل قیمت 173 روپے پر عوام کو چینی فراہم نہیں کی جارہی۔

جیو نیوز کے مطابق کراچی کے ریٹیل بازار  میں چینی 180 سے 190 روپے کلو  مل رہی ہے، شہر میں چینی کی گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا اور  اس دوران 7 دکانیں سیل کی گئیں ، 2 گراں فروش گرفتار ہوئے جبکہ 10 لاکھ 77 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

 ادھر کوئٹہ اور پشاور میں بھی چینی 180 روپے سے کم میں دستیاب نہیں۔

لاہور میں ڈیلرز  اور  شوگر ملز مالکان کا تنازع برقرار ہے جس کے باعث بیشتر دکانوں پر چینی دستیاب نہیں۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان 165 روپے پر چینی فراہم نہیں کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں