93

اسٹیٹ لائف کی زونل ہیڈ، ریجنل چیف کا نفرنس کا انعقاد

اسٹیٹ لائف کی زونل ہیڈ، ریجنل چیف کا نفرنس کا انعقاد

کراچی (بیورو رپورٹ )اسٹیٹ لائف کی زونل ہیڈ، ریجنل چیف کا نفرنس کا انعقاد۔کانفرنس میںششماہی کاروبار کا جائزہ لیا گیا۔و روزہ کانفرنس میں ملک بھر سے تاکفل انشورنس آپریشنز کی نمائندگی کرنے والے ریجنل چیف اور زونل ہیڈ شریک ہوئے۔ کا۔ کانفرنس کا آغاز میاں رضوان مجید، ڈویژنل ہیڈ مارکیٹنگ کی افتتاحی تقریر سے ہوا مختلف کلیدی موضوعات ر جامع اور بصیرت افروز سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

زونز کے انتظامات پر فیصل تہذیب، ڈویژنل ہیڈ ایچ آرڈی نے بریفنگ دی جبکہ ڈیجیٹل انڈر رائٹنگ اور پراسیس کی بہتری رکپل کمار، ریجنل ہیڈ انڈر رائٹنگ (ساوتھ )، نے روشنی ڈالی۔ کمپلائنس، اینٹی مٹی لانڈرنگ (AML)، اورکلیم مینیجمنٹ پر سیشن ڈاکٹرارشد عراقی، ڈویژنل ہیڈ کمپلائنس نے پیش کیا۔ تکافل بزنس کی مینجمنٹ پرتبصرہ طارق چوہدری، چیف تکافل آفیسر نے کیا۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل ایجنسی سٹم پر ایک جامع جائزہ بھی پیش کیا گیا۔ کانفرنس کا ایک نمایاں پہلو فیصل ممتاز ، چیف ایک چوئری کی جانب سے پروڈکٹ نالج اورسروس ایکسیلنس پر دی گئی

شاندار پریزنٹیشن تھی، جس نے اس بات کو مزید تقویت دی کہ اسٹیٹ لائف کس بھی طرح مارکیٹ میں بہترین سروس اسٹینڈرڈز قائم رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔ اس موقع پرسی ای اواسٹیٹ لائف شعیب جاوید حسین نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قیادت کی اصل قدر صرف اعداد و شمار میں نہیں، بلکہ اس اعتماد کو نبھانے میں ہے

جو ہم پرکیا گیا ہے انشورنس ک تصورکو جدت سے ہم آہنگ کرنا اور ایسی خدمت فراہم کرنا جو عمدگی کے نئے معیار قائم کرے۔ کانفرنس کااختتام آپریشنل ایکسیلنس ، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، اور کسٹمر، سینٹرک گروتھ کے عزم کی تجدید کے ساتھ ہوا، جو ہر پاکستانی کے مالی مستقبل کو تحفظ فراہم کرنے کےلئے اسٹیٹ لائف کے مشن کو مزید تقویت دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں