58

ایران نے بات چیت کرنے کا کہا ہے، میں نے کہا اب بہت دیر ہوگئی: امریکی صدر

ایران نے بات چیت کرنے کا کہا ہے، میں نے کہا اب بہت دیر ہوگئی: امریکی صدر

ایران نے بات چیت کرنے کا کہا ہے، میں نے کہا اب بہت دیر ہوگئی: امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے لیکن اب بہت دیر ہوچکی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے دو ہفتے پہلے کیوں بات نہیں کی، آج میں اور ایک ہفتے پہلے میں بہت فرق ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران نے بات چیت کرنے کا کہا ہے میں نے کہا اب بہت دیر  ہوچکی، انہوں نے کہا وہ وائٹ ہاؤس آنا چاہتے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران حملوں سے بہت پریشان ہے اور اب مذاکرات کرنا چاہتا ہے، ایران کو بہت مشکل کا سامنا ہے، اب بات چیت کرنا چاہتا ہے، ایران نے بات چیت اتنی ہلاکتوں اور تباہی سے پہلے کیوں نہیں کی؟

انہوں نے مزید کہا کہ میں کیا کرنا چاہتا ہوں کوئی نہیں جانتا، اسرائیلی وزیراعظم کو کہا ہے کام جاری رکھیں، امریکا کی جانب سے اسرائیل کو مزید مدد فراہم کرنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا۔

ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بارے میں ایک سوال  کے جواب میں کہا ’گڈ لک‘۔

امریکی صدر نے کہا کہ آئندہ ہفتہ اہم ہے ہوسکتا ہے، ممکن ہے اس سے پہلے ہی بڑی کارروائی ہو، مجھے نہیں پتا کہ یہ سب کتنی دیرچلے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایران کی جوہری تنصیبات پرحملہ کرے گا یا نہیں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، ہم دیکھیں گے کہ کیا ہو رہا ہے، ابھی کچھ ختم نہیں ہوا، ہم ایران پر حملہ کر بھی سکتے ہیں یا نہیں بھی کر سکتے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کو 60 دن دیے تھے، ایران کو کئی بار جوہری معاہدے کا کہا گیا، پہلے دورمیں بھی کہا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیارنہیں ہونے چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا دفاع ناکام ہو گیا ہے،ان کے پاس فضائی دفاع نہیں رہا، ایران کو آگے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، ہم نے ایران کی دفاعی صلاحیت ختم کردی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=xc_MNjRzDtE

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں