94

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے پاگیا

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے پاگیا

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے پاگیا

وزارت خزانہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے پاگیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت پاکستان نے 5 سالہ مدت کی مالیاتی سہولت پر دستخط کردیے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی کی پالیسی بیسڈ گارنٹی سے فنانسنگ کو جزوی تحفظ حاصل ہے، اسلامی اور روایتی فنانسنگ پر مشتمل فائیو ائیر ملٹی ٹرانچ معاہدہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق اسلامی فنانسنگ کا حصہ 89 فیصد، روایتی فنانسنگ 11 فیصد ہے اور یہ معاہدہ پاکستان کی مالی اصلاحات پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پونے 3 سال بعد پاکستان کی مشرق وسطیٰ کے مالیاتی بازاروں میں واپسی ہوئی ہے، حکومت پاکستان اور مشرق وسطیٰ کے بینکوں کے درمیان نئے مالی تعلقات کا آغاز ہوا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کی گارنٹی سے پاکستان کی عالمی منڈیوں میں دوبارہ شمولیت ممکن ہوئی۔

https://www.youtube.com/watch?v=j6qz_Mjyyg0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں