ہم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاک فوج نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)ہم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاک فوج نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا، پاک افواج کی بہادری پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار مرکزی چئیرمین پاکستان ورکرز فیڈریشن چوہدری عبدالرحمٰن عاصی اور مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان کمیونٹی ہیلتھ ورکرز فیڈریشن میڈم راحیله تبسم نے اپنے آفس میں دیگر مزدور رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،
پاک فوج نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکے علاقہ میں دانت کھٹے کردئیے ہیں جو کہ ہمارے دلیر ہوابازوں اور جملہ پاک افواج کی بہادری اور عمدہ جنگی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے، بھارت کے پاکستان کی سویلین آبادی پر بلاجواز حملے قابل مذمت جو کہ بین الاقوامی بارڈر کی سنگین خلاف ورزی ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت بلاجواز اشتعال انگیزی کر کے امن سے کھیل رہا ہے، سویلین آبادی کو ٹارگٹ کرنا سنگین جنگی جرائم ہیں جس کا خمیازہ دشمن ملک بھارت کو عالمی سطح پر ذلالت کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے،
مرکزی چئیرمین پاکستان ورکرز فیڈریشن چوہدری عبدالرحمٰن عاصی اور مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان کمیونٹی ہیلتھ ورکرز فیڈریشن میڈم راحیله تبسم کی میڈیا سے گفتگو مزید کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا ہے، مشکل کی ہر گھڑی میں ملک پاکستان کے مزدور اپنی افواج کے ساتھ ہیں، اس موقع پر بھارتی حملوں میں شہید ہونے والے پاک افواج کے جوانوں اور شہریوں کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے اور غازیوں کی ہمیشہ صحت و سلامتی کے لئے دعا کی گئی اور انکو سلام عقیدت پیش کیا گیا