50

پریس کلب شیخوپورہ کی جانب سے پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، بھرپور ریلی کا انعقاد

پریس کلب شیخوپورہ کی جانب سے پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، بھرپور ریلی کا انعقاد

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی فوج کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر قوم میں خوشی اور فخر کی لہر دوڑ گئی ہے اسی جذبے کے تحت پریس کلب شیخوپورہ کی جانب سے آج ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس میں صحافیوں، وکلاء، طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

ریلی کا آغاز جناح پارک سے ہوا، جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب شیخوپورہ پہنچنے پر جلسہ کی شکل اختیار کرگئی شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور پاک فوج سے یکجہتی کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ فضا “پاک فوج زندہ باد” اور “پاکستان پائندہ باد” کے نعروں سے گونجتی رہی اس موقع پر پریس کلب شیخوپورہ کے سابق صدر شہباز احمد خان، سابق جنرل سیکرٹریز شوکت علی ناز ، محمد اسلام غازی، صفدر علی شاہین صاحبزادہ ریاض اکبر معصومی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا ہے

اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے مزید کہا کہ صحافی برادری نہ صرف قلم کے ذریعے بلکہ میدان عمل میں بھی ملکی سالمیت کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ریلی میں موجود مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد نے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں عوام اپنی افواج کے ساتھ ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں