Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کردیا۔

پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص لانچ کیا جو کامیاب ہوا اور دشمن کے دفاعی نظام کو تباہ کیا۔

وزیراعظم نے ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم معرکہ حق ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔

وزیرِ اعظم  نے 16 مئی کو افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ جمعے کے دن یوم تشکر کے تسلسل میں خصوصی نوافل ادا کریں گے، اللہ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے دعائیں کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص کی تکمیل کا اعلان کردیا۔ بھارت کے ساتھ 22 اپریل سے 9 مئی تک کے معرکے کو معرکہ حق کا نام دیا گیا جبکہ 10 مئی کی کارروائی آپریشن بنیان مرصوص کے تحت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے بھارتی فوجی جارحیت اور اپنے شہریوں کے بے رحمانہ قتل کے خلاف انصاف اور بدلہ لینے کا عزم کیا تھا، مسلح افواج نے عوام سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کردیا، بے شمار مدد و نصرت پر اللہ کے حضور انتہائی عاجزی کے ساتھ سجدہ ریز ہیں۔

https://youtu.be/srxbJ6iv_uM
Exit mobile version