249

پاک فضائیہ کی جرأت مندانہ کارروائی نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے: ڈاکٹر ثنا اظہر خان

پاک فضائیہ کی جرأت مندانہ کارروائی نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے: ڈاکٹر ثنا اظہر خان

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر)پاکستان آٹزم ہیلتھ سائنسز اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ثنا اظہر خان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور بے مثال جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جس سے دشمن کے عزائم خاک میں مل گئے اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے جو بھی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی اسے ہماری فضائیہ نے بروقت اور موثر جواب دے کر ناکام بنا دیا یہ کامیابی نہ صرف عسکری سطح پر ایک بڑی فتح ہے

بلکہ یہ پوری قوم کے حوصلے کی جیت بھی ہے۔ڈاکٹر ثنا اظہر خان نے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر، ایئر چیف اور تمام مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہادر سپوت ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ ان کی قربانیاں اور مستعدی ملک و ملت کے دفاع کی مضبوط ضمانت ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دشمن اب جان چکا ہے کہ پاکستان نہ صرف اپنی سرزمین کی حفاظت کرنا جانتا ہے بلکہ کسی بھی جارحیت کا دو ٹوک جواب دینا بھی اس کی صلاحیتوں میں شامل ہے۔ہماری مسلح افواج پر ہمیں فخر ہے اور ہم ہر میدان میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں