166

افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر بھارتی غروڑ کو خاک میں ملا دیا،راجہ ساجد محمود عباسی

افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر بھارتی غروڑ کو خاک میں ملا دیا،راجہ ساجد محمود عباسی

راولپنڈی( بیوروچیف ) مسلم لیگی راہنما لیبر ونگ کے سینئر نائب صدر راجہ ساجد محمود عباسی نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر بھارتی غروڑ کو خاک میں ملا دیا ہے 24 کروڑ عوام اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے پوری قوم دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے فوج کے ساتھ مل کر لڑنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت ایک جارحیت پسند ملک ہے

اور اس نے پاکستان کے اوپر حملہ کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے بھارت کی جانب سے حملہ بین القومی اصولوں اور انسانی حقوق کی شدید پامالی کے زمرے میں آتے ہیں پاکستان خطے کے حالات کو خراب نہیں کرنا چاہتا کیونکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور پاکستان نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ دونوں ایٹمی ممالک کے درمیان تنازعات کو گفتگو شنید کے ساتھ حل کیا جائے اور جنگ سے ہمیشہ اجتناب کیا ہے کیونکہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں لیکن جب بھی ملکی سالمیت پر کوئی آنچ آ ئی تو پاکستان اپنے دفاع اور عوام کی سلامتی کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں